اسپورٹس

T20 Captain of Team India: سوریہ کمار یادو کی ہوگی چھٹی! یہ کھلاڑی بنے گا ٹیم انڈیا کا نیا کپتان؟ جانئے پوری تفصیل

سوریہ کمار یادو کی کپتانی میں بھارتیہ کرکٹ ٹیم نے گزشتہ ٹی-20 ورلڈ کپ جیتا ہے، ان کی کپتانی میں ٹیم ایشیا کپ چمپئن بنی، لیکن ان کی ٹی-20 کپتانی سے چھٹی ہونے والی ہے۔ آئی پی ایل 2026 کے بعد ٹیم انڈیا کو آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز کھیلنی ہے۔ اس سے پہلے بی سی سی آئی کچھ بڑی تبدیلی کرنے پرغور کررہی ہے۔ شرے یس ایئرکو ٹی-20 کا نیا کپتان بنایا جاسکتا ہے۔

سوریہ کماریادوتقریباً 2 سال سے ٹی-20 کے کپتان ہیں۔ وہ روہت شرما کے ٹی-20 سے ریٹائرمنٹ کے بعد 2024 میں کپتان منتخب کئے گئے تھے۔ ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سوریہ کمارسے کپتانی چھن سکتی ہے۔ ٹیم انڈیا کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ شرے یس ایئرنئے کپتان بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، شرے یس ایئرکی ٹیم میں واپسی ہوگی اورانہیں کپتان بنایا جاسکتا ہے۔ 31 سالہ شرے یس ایئر نے تین دسمبر، 2023 کو اپنا آخری ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ یعنی 2 سال سے بھی زیادہ کا وقت ہوگیا ہے، انہوں نے ٹی-20 انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا ہے۔ اب مستقبل کودیکھتے ہوئے سلیکٹرس شرے یس ایئرکونیا کپتان منتخب کرسکتے ہیں۔

بطورکھلاڑی ٹیم میں رہیں گے سوریہ کمار یادو

سوریہ کماریادوکی کپتانی میں ہندوستان نے حال ہی میں ٹی-20 ورلڈ کپ خطاب جیتا ہے۔ اس کودھیان میں رکھتے ہوئے انہیں سیدھا ٹیم سے باہرنہیں کیا جائے گا۔ آئی پی ایل 2026 کے بعد سلیکٹرس نئے کپتان کومنتخب کرسکتے ہیں۔ ٹیم انڈیا کوآئرلینڈ میں 2 ٹی-20 میچ کھیلنے ہیں، اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی-20 سیریزہوگی۔ سوریہ کماربطورکھلاڑی اسکواڈ میں منتخب کئے جائیں گے۔

 سوریہ کمارکی کپتانی کا کیا ہے ریکارڈ؟

سوریہ کمارنے 52 میچوں میں ہندوستانی ٹی-20 ٹیم کی کپتانی کی، جس میں سے ٹیم انڈیا نے 40 میچ جیتے اورصرف 8 میچ ہارے۔ ان کی جیت کا تناسب 76.92 فیصد کا ہے۔ 50 سے زیادہ میچوں میں کپتانی کرچکے ہندوستانی کھلاڑیوں (دھونی، کوہلی، روہت شرما) میں سب سے بہترجیت فیصد سوریہ کمارکا ہی ہے۔ شرے یس ایئرکی بات کریں تو انہوں نے اپنی کپتانی میں 2024 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کوچمپئن بنایا تھا۔ اس سے پہلے 2020 میں شرے یس ایئر کی ہی کپتانی میں دہلی کیپٹلس فائنل تک پہنچی۔ 2025 میں انہوں نے اپنی کپتانی میں پنجاب کنگس کو فائنل تک پہنچایا۔ جاری سیزن (آئی پی ایل 2026) میں بھی پنجاب کنگس شرے یس ایئرکی کپتانی میں اچھی نظرآرہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

57 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

2 hours ago