اسپورٹس

SC issues notice to Shami on Hasin Jahan’s petition: حسین جہاں کی عرضی پر سپریم کورٹ نے محمد شامی کو جاری کیا نوٹس، چار ہفتوں میں طلب کیا جواب

نئی دہلی: کرکٹر محمد شامی سے علیحدہ رہ رہیں ان کی بیوی حسین جہاں کی جانب سے گزارہ بھتہ (نفقہ) میں اضافہ کرنے کی عرضی پر سپریم کورٹ نے مغربی بنگال حکومت اور محمد شامی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے فریقین سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ اگلی سماعت بھی چار ہفتوں کے بعد مقرر کی گئی ہے۔

مناسب ہے ہائی کورٹ کی جانب سے طے کیا گیا نفقہ

کلکتہ ہائی کورٹ نے پہلے یہ فیصلہ دیا تھا کہ شامی ہر ماہ حسین جہاں کو ڈیڑھ لاکھ روپے اور اپنی بیٹی کے لیے ڈھائی لاکھ روپے بطور نفقہ ادا کریں۔ حالانکہ، حسین جہاں نے اس رقم میں اضافہ کی مانگ کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے طے کیا گیا نفقہ مناسب معلوم ہوتا ہے۔

محمد شامی نے 2014 میں حسین سے کیا تھا نکاح

یاد رہے کہ محمد شامی نے سال 2014 میں حسین جہاں سے نکاح کیا تھا۔ تقریباً چار سال بعد 2018 میں حسین جہاں نے شامی پر گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کرایا، جس کے بعد دونوں الگ ہو گئے۔ اس کے بعد حسین جہاں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں شامی کو ’بدکردار، لالچی اور مطلبی‘ قرار دیا تھا۔

حسین جہاں کے الزامات ہر محمد شامی کا ردعمل

ایک پروگرام کے دوران محمد شامی نے اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بھی اپنے گھر میں جھگڑا نہیں چاہتا، خاص طور پر وہ شخص جو ملک کی خدمت کر رہا ہو۔ شامی نے یہ بھی کہا تھا کہ ان پر جو الزامات لگائے گئے، وہ کچھ مجرموں پر لگنے والے الزامات سے کہیں زیادہ ہیں۔

مارچ کے بعد سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں محمد شامی

محمد شامی مارچ 2025 کے بعد سے بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 9 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ فی الحال شامی گھریلو میچوں میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ رانجی ٹرافی میں انہوں نے اتراکھنڈ کے خلاف 7 وکٹیں اور گجرات کے خلاف 8 وکٹیں حاصل کیں۔ مداحوں کو جلد ہی ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا انتظار ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago