بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ رانچی میں کھیلا گیا۔ ہندوستانی ٹیم نے برطانوی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ لیکن اس ٹیسٹ سے پہلے انگلش میڈیا اور سابق کرکٹرز نے کئی سوالات اٹھا دیے تھے۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے اس پچ کو ‘حیران ‘ کرنے والا قرار دیا تھا۔ لیکن اب سابق بھارتی لیجنڈ سنیل گواسکر نے انگلش میڈیا اور سابق کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ سنیل گواسکر نے رانچی کی پچ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
‘میں نے پرتھ اور برسبین کی پچز پر دراڑیں دیکھی ہیں’
سنیل گواسکر نے رانچی کی پچ پر اٹھائے گئے سوالات کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ لٹل ماسٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ پرتھ اور برسبین کی پچز پر بھی ایسی ہی دراڑیں دیکھنے کو ملتی ہیں ۔لیکن اس وقت کرکٹ ماہرین کہاں چلے جاتے ہیں ؟ انہوں نے سوالیہ لہجے میں پوچھا کہ جب غیر ملکی پچوں پر دراڑیں نظر آتی ہیں تو ان پر اس طرح کی بحث کیوں نہیں ہوتی؟ لیکن بھارتی پچوں پر ایسی بحث کیوں ہوتی ہے؟ لٹل ماسٹر سنیل گواسکر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پرتھ اور برسبین کی پچز پر دراڑیں دیکھی ہیں، پرتھ میں جب گیند دراڑیں سے ٹکراتی ہے تو تیزی سے سر کے اوپر سے گزر جاتی ہے، لیکن اس وقت توکچھ نہیں ہوتا؟
‘جب ہندوستان میں ایسا ہوتا ہے تو ارے باپ رے، تو دھماکہ ہوجاتا ہے’
سنیل گواسکر کہتے ہیں کہ آپ کو ایسی طرح کی پچوں پر کھیلنا ہوگا۔ آپ کو اپنی ہمت اور جذبہ دکھانا ہوگا، لیکن اس کے بجائے جب ہندوستان میں ایسا ہوتا ہے، تو ارے باپ رے باپ ہوجاتا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستان نے رانچی ٹیسٹ میں انگریزوں کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ اس طرح روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے سیریز جیت لی ہے۔ بھارت کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف ملا تھا۔ بھارت نے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…