-بھارت ایکسپریس
Shahrukh Khan Daughter: کولکاتا نائٹ رائیڈرس (Kolkata Knight Riders) کے سلامی بلے باز رنکو سنگھ نے گزشتہ شام ایک میچ میں تاریخی اننگ کھیلی، جس سے انہوں نے پوری دنیا پر اپنی انوکھی چھاپ چھوڑ دی۔ رنکو سنگھ (Rinku Singh) نے اپنی بلے بازی کی بدولت کئی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔ وہیں ان کی اس اننگ پر بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی فدا ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رنکو سنگھ کی تاریخی اننگ پر یقین نہیں ہو رہا ہے۔ واہ کیا اننگ ہے… سہانا خان نے میچ کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی یہ بات کہی ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے تو رنکو سنگھ کی تصویر کو اپنی انسٹا گرام اسٹوری بنا لیا۔
گزشتہ شام یعنی 9 اپریل کو کھیلی گئی رنکو سنگھ کی تاریخی اننگ کو ہمیشہ کے لئے یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے 5 گیندوں میں 5 چھکے لگاکر میچ کی تصویر بدل دی۔ گجرات ٹائٹنس کے جبڑے سے ان کی جیت چھین لی۔ کیونکہ آخری اوور میں 29 رن چاہئے تھے اور میچ بچانے کے لئے کسی کرشمہ کی ہی ضرورت تھی۔ جو رنکو سنگھ نے کردکھایا۔
سہانا خان اوراننیا پانڈے ہوئیں دیوانی
رنکو سنگھ کی طوفانی اننگ کے بعد ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر فینس کے ردعمل کا سیلاب آگیا ہے۔ وہیں فینس سے الگ ان کی اس کرشمائی اننگ پر بالی ووڈ کے حسینائیں بھی فدا ہوگئی ہیں۔ ایک طرف شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے رنکو سنگھ کی تصویرلگاکر لکھا- ”Unreal یعنی حقیقت پسندانہ“۔ ان کے علاوہ بالی ووڈ کی ایک اور گارجیس اداکارہ اننیا پانڈے بھی رنکو کی طرف متوجہ ہوئیں اور انہوں نے بھی رنکو سنگھ کی تصویرلگاکر دونوں ہاتھ اٹھانے والی ایموجی پوسٹ کی ہے۔ نیچے تصویر میں آپ بھی سہانا خان اوراننیا پانڈے کی انسٹا گرام اسٹوری کے اسکرین شاٹ کو دیکھ سکتے ہیں۔
کیا ہوا تھا کل میچ میں؟
دراصل، کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور گجرات کے درمیان کھیلے گئے میچ کے آخری اوور میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 29 رنوں کی ضرورت تھی۔ یہاں سے گجرات کا جیتنا تقریباً طے تھا، لیکن کرکٹ کرشمہ کا کھیل ہے، یہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا۔ 20ویں اوور کی پہلی گیند پر امیش یادو نے ایک رن لے کراسٹرائیک رنکو سنگھ کو دے دیا۔ اس کے بعد اس کھلاڑی نے یش دیال کے خلاف مسلسل پانچ چھکے لگاکر ٹیم کو جیت دلا دی۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…