اسپورٹس

Steven Smith Retires: سیمی فائنل میں شکست کے بعد آسٹریلیا کولگا ایک اور بڑا جھٹکا، کپتان اسٹیو اسمتھ نے ونڈے سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 4 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ سیمی فائنل میں شکست کے بعد کپتان اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم، اسمتھ ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یہ فیصلہ ممکنہ طور پر لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے اگلے اولمپک گیمز کا حصہ بننے کی ان کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔ لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں ہونے والے ہیں جس میں کرکٹ بھی حصہ لینے جا رہی ہے۔

قریب 35سالہ اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ اسمتھ نے کہاکہ’ایسا لگتا ہے کہ اب ریٹائرمنٹ کا صحیح وقت ہے۔ یہ ایک شاندار سفر تھا اور میں نے اس کے ہر لمحے کا لطف اٹھایا۔ بہت سارے حیرت انگیز لمحات اور حیرت انگیز یادیں ہیں۔ دو ورلڈ کپ جیتنا بہت بڑی کامیابی تھی۔ اس کے علاوہ بہت سے شاندار ساتھیوں نے اس سفر کا اشتراک کیا۔ اب 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری شروع کرنے کا ایک بہترین موقع ہے، اس لیے یہ صحیح وقت لگتا ہے۔اسٹیو اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ ‘ٹیسٹ کرکٹ اب بھی ترجیح ہے اور میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل، سردیوں میں ویسٹ انڈیز اور پھر گھر پر انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس پلیٹ فارم پر اپنا حصہ ڈالنے کے لیے ابھی بھی بہت کچھ ہے۔

آپ کو بتادیں کہ پیٹ کمنز کی چوٹ کی وجہ سے اسٹیو اسمتھ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔ اسمتھ نے سیمی فائنل میں شکست کے بعد کہا تھا کہ یہ ایک مشکل وکٹ تھی اور بیٹنگ کے حالات آسان نہیں تھے۔ اسمتھ کا خیال تھا کہ اگر ان کی ٹیم 280 سے زیادہ رنز بنا لیتی تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔اسٹیو اسمتھ نے آسٹریلیا کے لیے 170 ون ڈے میچ کھیلے جس میں انھوں نے 43.28 کی اوسط اور 86.96 کے اسٹرائیک ریٹ سے 5800 رنز بنائے۔ اس میں 12 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اسٹیو اسمتھ کا ون ڈے میں سب سے زیادہ اسکور 164 رنز ہے جو 2016 میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنا تھا۔ اسمتھ نے ون ڈے میں بھی 28 وکٹیں حاصل کیں۔اسٹیو اسمتھ نے 64 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی کپتانی کی جس میں کینگرو ٹیم کو 32 میں کامیابی اور 28 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ چار میچ بے نتیجہ رہے۔ اسٹیو اسمتھ 2015 اور 2023 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی کینگرو ٹیم کے رکن رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…

4 hours ago

Marco Rubio India visit: ’ریفائننگ سپر پاور‘ بنا بھارت، امریکہ بھی معترف، تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…

4 hours ago

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…

5 hours ago

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

5 hours ago

مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ…

5 hours ago