قومی

Abu Asim Azmi on Suspension: مہاراشٹر اسمبلی سے معطل کئے جانے پر ابوعاصم اعظمی کا اعلان، کہا- ’قانون کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا‘

SP MLA Abu Asim Azmi Suspension: مہاراشٹراسمبلی کے بجٹ سیشن سے معطل کئے جانے پر ابوعاصم اعظمی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ خود کی معطلی پر انہوں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں ایسی کوئی بات نہیں کی، وہاں سے کیوں معطل کیا گیا۔

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا، “میں قانون کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا، مجھے ایسے کیسے ہٹا سکتے ہیں۔ رمضان کا مبارک مہینہ چل رہا ہے، روزہ ہے، میری طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ جلد ہی قانونی مشورہ لوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی لوگ شیواجی مہاراج کے بارے میں کیا کیا بول گئے، ان پرکوئی کارروائی نہیں ہوئی۔”

میں نے کسی کے بارے میں غلط نہیں کہا: ابوعاصم اعظمی

ابوعاصم اعظمی نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا، “میں نے اسمبلی کے اندر تو کچھ کہا ہی نہیں، باہر بھی میں نے کسی عظیم شخص کے بارے میں توہین آمیزبات نہیں کی۔ کسی کے بارے میں غلط نہیں کہا۔ تو پھرمجھے کیوں معطل کردیا گیا۔ باہر بھی میں نے اورنگ زیب کے بارے میں وہی کہا جو مؤرخین نے لکھا ہے، باقی تومیں نے کچھ کہا ہی نہیں، مجھے افسوس ہے کہ اس کے باوجود بھی مجھے معطل کر دیا، یہ نا انصافی ہے۔”

پرشانت کورٹکر-راہل سولاپرکرپرکارروائی کیوں نہیں؟ ابوعاصم اعظمی

سماجوادی پارٹی کے مہاراشٹریونٹ کے صدر نے مزید کہا، “ایک پرشانت کورٹکرہیں اور راہل سولاپرکر ہیں، جنہوں نے چھترپتی شیواجی کی کتنی توہین کی، کیا کیا الفاظ بولے، وہ میں بول بھی نہیں سکتا، لیکن ان پر آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی، آج قانون ہے یا نہیں۔ ابوعاصم اعظی نے کہا، “میں اپنے علاقے کے لوگوں کی پریشانیاں لے کراس بجٹ سیشن میں اٹھانے والا تھا، بہت سے موضوع تھے، لیکن سب ختم کردیا۔ میں اسپیکرصاحب سے پوچھوں گا کہ کس لئے مجھے معطل کیا، یہ کس قانون کے تحت آتا ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

1 hour ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

1 hour ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

2 hours ago