بھارت ایکسپریس۔
BAN vs SL Asia Cup 2023 Match Highlights: دفاعی چمپئن سری لنکا نے 2023 ایشیا کپ کے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ سری لنکائی گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے بنگلہ دیش کی ٹیم اس مقابلے میں 164 رن بناکرسمٹ گئی تھی۔ اس کے بعد ہدف کا تعاقب کرنے اتری سری لنکائی ٹٰم نے 39 اووروں میں 5 وکٹ کے نقصان پر اس ہدف کو حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی طرف سے چرتھ اسالنکا اور سدیرا سمروکرما کے بلے سے نصف سنچری اننگ دیکھنے کو ملی۔
سری لنکا نے شروعاتی 2 وکٹ گنوائے جلدی، پھرسدیرا نے سنبھالی اننگ
بنگلہ دیش کے 165 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری سری لنکائی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹیم کو 13 کے اسکور پر پہلا جھٹکا دمتھ کرونا رتنے کے طور پر لگا وہیں 15 کے اسکورپر ٹیم کو دوسرا جھٹکا پتھم نشانکا کے طور پر لگ گیا۔ یہاں سے سری لنکائی اننگ بحران میں نظرآنے لگی تھی۔ ایسے میں سدیرا سمرا وکرما کے ساتھ مل کرتیسرے وکٹ کے لئے کسل مینڈس کے ساتھ مل کر 28 رنوں کی شراکت داری کرنے کے ساتھ اننگ کو تھوڑا سنبھالنے کی کوشش کی۔ اسی درمیان بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے گیند تھامتے ہی سری لنکا کو تیسرا جھٹکا 43 رنوں کے اسکورپر کسل مینڈس کے طور پر دیا اور یہاں سے ایک بار پھر مقابلہ بنگلہ دیش کی طرف مڑتا ہوا دکھائی دینے لگا۔
سری لنکا کی جیت میں انہوں نے ادا کیا اہم کردار
کسل مینڈس کے آوٹ ہونے کے بعد بلے بازی کرنے اترے چرتھ اسالنکا نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے سدیرا سمراوکرما کے ساتھ اننگ کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ دونوں کے درمیان چوتھے وکٹ کے لئے 119 گیندوں میں 78 رنوں کی شراکت داری نے میچ کو پوری طرح سے سری لنکا کی طرف موڑ دیا تھا۔ سمرا وکرما اس مقابلے میں جب 54 رنوں کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹے، اس وقت سری لنکا کا اسکور 121 رن تھا۔
سری لنکا کو 128 رنوں کے اسکور پر پانچواں جھٹکا لگنے سے میچ پھر سے دلچسپ ہوتا ہوا نظرآیا، لیکن چرتھ اسالنکا نے کپتان دسن شناکا کے ساتھ مل کر 37 رنوں کی شراکت داری کرنے کے ساتھ ٹیم کو دلچسپ جیت دلانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ چرتھ اسالنکا نے اس مقابلے میں 92 گیندوں میں 62 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے گیند بازی میں کپتان شکیب الحسن نے 2 جبکہ تسکین احمد، شورفل اسلام اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
نجم الحسن کے علاوہ سبھی بنگلہ دیشی بلے بازوں نے مایوس کیا
بنگلہ دیشی ٹیم کے اس مقابلے میں اننگ سے متعلق بات کی جائے تو نجم الحسن شانتو کے 89 رنوں کے علاوہ دیگر کوئی بھی بلے باز 20 سے زیادہ رنوں کا اعدادوشمار پارکرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم صرف 42.4 اووروں میں 164 رن بناکرسمٹ گئی تھی۔ سری لنکا کی طرف سے گیند بازی میں متھیشا پتھرانا نے جبکہ مہیش تیکشنا نے 2 وہیں دنیا ویلّاگے، دھننجے ڈی سلوا اور کپتان شناکا نے 1-1 وکٹ حاصل کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…