بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا۔ بھارت کی جانب سے دیے گئے 265 رنز کے ہدف کو آسٹریلیا نے 46.2 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز میں 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔ 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے میٹ شارٹ نے 78 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے شاندار 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ کووپر کونوولی 53 گیندوں پر 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ میٹ رینشا نے 30 جبکہ مچیل اوون نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔
شروعات اچھی لیکن موقع گنوایا
ابتدائی طور پر بھارت نے اچھا آغاز کیا لیکن موقع گنوا دیا۔ بھارتی گیند بازوں نے 54 کے اسکور پر آسٹریلیا کے دونوں اوپنرز مچیل مارش اور ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کر دیا تھا۔ اس وقت بھارت کے پاس موقع تھا کہ مزید وکٹیں حاصل کر کے میچ پر گرفت مضبوط کرے، لیکن گیند باز ناکام رہے۔ آسٹریلیائی بلے بازوں نے چھوٹی چھوٹی ساجھیداری قائم کرتے ہوئے ہدف حاصل کر لیا۔ بھارت کی جانب سے ہرشت رانا، ارشدیپ سنگھ اور واشنگٹن سندر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایک ایک وکٹ اکشر پٹیل اور محمد سراج کو ملی۔اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے روہت شرما اور شریاس ائیر کی نصف سنچریوں کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔ روہت شرما نے 97 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 73 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ شریاس ائیر نے 77 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔ روہت اور شریاس کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 118 رنز کی اہم ساجھیداری ہوئی۔ اس کے علاوہ اکشر پٹیل نے 44 اور ہرشیت رانا نے ناٹ آؤٹ 18 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4، جیویر بارٹلیٹ نے 2 اور مچیل اسٹارک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں چھوٹے اور کم خطرے والے کاروباروں کے لیے…
میٹا نے دعویٰ کیا کہ جنوری سے جون 2026 کے درمیان بھارت میں بچوں کے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی سفر اور ان کی سالگرہ کے موقع…
بھارت کے دورے پر آئے امریکی ریاست مونٹانا کے گورنر گریگ جین فورٹے نے وزیر…
عوامی زندگی کے 25 برسوں نے ہندوستان کی سیاست، معیشت اور عالمی حیثیت کو نئی…
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے آرگینک کیمسٹری میں اہم دریافت پر دونوں سائنس دانوں…