اسپورٹس

IPL 2024: شریاس آئر کی  کے کے آر اپنے ہی جال میں پھنس گئی، اسپنرز نے ٹیم کی کشتی ڈبوئی !

جوس بٹلر نے سنچری بنا کر راجستھان رائلز کو فتح دلائی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اسپنروں نے شروع میں کے کے آر کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ لیکن آخری اوورز میں بازی پلٹ گئیں۔ ابتدائی کارکردگی کو دیکھ کر کپتان شریاس ایر نے اسپنرز کو ڈیتھ اوورز میں گیند کرنے کا موقع دیا اور یہ ان کی ٹیم کو مہنگا ثابت ہوا۔

کے کے آر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 223 رنز بنائے۔ اس دوران سنیل نارائن نے سنچری بنائی۔ جواب میں راجستھان نے 15 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ کے کے آر کے اسپنرس نے شروع میں اہم رول  ادا کیا۔ اسپنرز نے پہلے 5 اوورز میں صرف 24 رنز دیے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان شریاس نے اسی بنیاد پر انہیں آخری اوور کے لیے منتخب کیا۔ لیکن ان کا یہ فیصلہ ٹیم کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ اسپنرز نے آخری 3 اوورز میں 42 رنز دیے۔

کے کے آر کے اسپنر ورون چکرورتی نے 4 اوور میں 36 رنز دیے۔ انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ورون نے 15ویں اوور میں 17 رنز دیے تھے۔ اس اوور میں انہوں نے چار چوکے لگائے۔ اس کے بعد انہوں نے آخری اوور میں 9 رنز دیے۔جوس بٹلر نے ورون کے اوور کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا۔ سنیل نارائن نے 4 اوورز میں 30 رنز دیے۔ انہوں نے 17ویں اوور میں 16 رنز دیے۔

قابل ذکر ہے کہ سنجو سیمسن کی کپتانی والی ٹیم راجستھان رائلز آئی پی ایل 2024 کے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر ہے۔ اس نے سات میں سے چھ میچ جیتے ہیں۔ راجستھان کو صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ راجستھان نے اپنے پہلے میچ میں لکھنؤ کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد دہلی کیپٹلس اور ممبئی انڈینز کے خلاف جیت درج کی گئی۔ راجستھان نے آرسی بی  کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ لیکن گجرات کے خلاف جیت نہ سکے۔ راجستھان کو گجرات نے 3 وکٹوں سے شکست دی۔ اس کے بعد ٹیم نے پنجاب اور کولکتہ کے خلاف فتوحات درج کیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago