بھارت ایکسپریس۔
شکیب الحسن کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
Shakib Al Hasan: بنگلہ دیش نے جمعہ کے روزتجربہ کار آل راونڈر شکیب الحسن کو اسی ماہ شروع ہونے والے ایشیا کپ اور 2023 عالمی کپ دونوں کے لئے اپنا ونڈے کپتان مقرر کیا۔ ان دو بڑے ٹورنا منٹ کے علاوہ بنگلہ دیش ستمبر کے آخر میں نیوزی لینڈ سے مدمقابلہ ہوگا، جس کے بعد ٹیم پانچ اکتوبرسے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے ٹیم ہندوستان آئے گی۔ ٹورنا منٹ کے لئے 17 رکنی ٹیم کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) چیئرمین نجم الحسن نے کہا ’’ہم نے ایشیا کپ اورورلڈ کپ کے لئے شکیب الحسن کو کپتان مقرر کیا ہے۔ ورلڈ کپ اورایشیا کپ کی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔ سلیکٹرس 17 اراکین کی ٹیم منتخب کریں گے۔
تمیم اقبال ایشیا کپ سے باہر
واضح رہے کہ تمیم اقبال پیٹھ کی چوٹ کے سبب ایشیا کپ سے باہرہوگئے ہیں، جس کے بعد شکیب الحسن ان کی جگہ لیں گے۔ حالانکہ تمیم اقبال کو امید ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز سے پہلے فٹ ہوجائیں گے۔ بنگلہ دیش کے طوفانی بلے باز تممیم اقبال نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ اب انہوں نے اپنا یہ فیصلہ ایک دن بعد ہی واپس لے لیا تھا۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے سمجھانے کے بعد انہوں نے پھر سے قومی ٹیم میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔ 34 سال کے تمیم اقبال نے بنگلہ دیش سے پہلا میچ گنوانے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل دور میں ہندوستانی زبانوں کا…
کوریا کی سیونگ سویون کو 5-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہونے…
ندھی تیواری سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فیس بک پر…
وزیر اعظم مودی سمیت لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و…
شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے قائم مقام صدر ایمان سنگھ مان نے کہا کہ وہ…
شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…