اسپورٹس

Sarfaraz Khan for India vs Bangladesh: سرفراز خان کیلئے بری خبر،بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سیریز میں نام ہونے کے باوجود نہیں کھیل پائیں گے میچ

بھارتی ٹیم 19 ستمبر سے ایکشن میں نظر آئے گی۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ 19 ستمبر سے چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے اس میچ کے لیے 16 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ٹیم میں سرفراز خان کو بھی شامل کیا گیا ہے تاہم سرفراز کے لیے پلیئنگ الیون میں جگہ حاصل کرنا کافی مشکل نظر آ رہا ہے۔ اس کا انکشاف خود بی سی سی آئی نے کیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے جاری کی گئی ٹیم انڈیا میں وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل کا نام بھی شامل ہے۔ بی سی سی آئی کے عہدیدار نے کہا کہ راہل کو سرفراز پر ترجیح دی جائے گی۔ راہل ٹیم انڈیا کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ وہ 50 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، اس لیے پلیئنگ الیون میں سرفراز کی جگہ راہل کو منتخب کرنا درست معلوم ہوتا ہے۔دلیپ ٹرافی میچ میں بھی راہل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 37 اور 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ بی سی سی آئی صرف بنگلہ دیش سیریز کو ہی نہیں دیکھ رہا ہے بلکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو ذہن میں رکھتے ہوئے راہل کو ترجیح دی جا سکتی ہے۔ راہل نے غیر ملکی سرزمین پر ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ‘پی ٹی آئی’ سے بات کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے کہا، “شاید باہر سے لوگ سمجھ نہ پائیں کہ ٹیم کیسے کام کرتی ہے، لیکن راہل کو ڈراپ نہیں کیا گیا، وہ زخمی ہو گئے۔ جنوبی افریقہ میں ان کی سنچری اور حیدر آباد میں ان کی 86 رنز کی اننگز تھی۔ انجری سے قبل شاندار کارکردگی، ان کی فارم میں واپسی کے ساتھ، انتظامیہ انہیں آسٹریلیا میں آنے والے چیلنجوں کے لیے اہم سمجھتی ہے۔پھر بی سی سی آئی عہدیدار نے مزید کہا کہ سرفراز خان ٹیم کے مضبوط دعویدار ہیں۔ انجری یا کسی بھی صورت حال میں سرفراز ان  جگہ لینے والے پہلے کھلاڑی ہوں گے۔ بی سی سی آئی آفیشل نے کہا، ’’سرفراز نے سب کچھ ٹھیک کیا اور اگر موقع آیا تو وہ جگہ لینے والے پہلے کھلاڑی ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

7 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

38 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago