-بھارت ایکسپریس
ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹسٹ سیریزکا آخری میچ ممبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ ممبئی ٹسٹ میں ایک بارپھرسے روہت شرما اورگوتم گمبھیرکے ایک فیصلے پرسوال اٹھ رہے ہیں۔ اس مقابلے میں کیوی ٹیم نے پہلی اننگ میں 235 رن بنائے تھے۔ جواب میں ٹیم انڈیا 263 رن ہی بنا پائی تھی۔ وہیں اس ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں لوکل بوائے سرفرازخان کچھ خاص نہیں کرپائے اوربغیرکھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔
ہندوستانی عظیم کھلاڑی نے سرفراز کے بلے بازی آرڈر پر اٹھائے سوال
سرفرازخان کے بلے بازی آرڈر سے متعلق سابق ہندوستانی بلے بازسنجے مانجریکرنے سوال اٹھائے ہیں۔ دراصل، سرفرازخان مڈل آرڈرکے بلے بازہیں۔ وہ بیشتر وقت تک 5 نمبرکی بلے بازی کرتے ہوئے نظرآتے ہیں، لیکن ممبئی ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں نمبر8 پر بلے بازی کرنے اترے۔ ٹیم منیجمنٹ نے یہ فیصلہ لیفٹ رائٹ کا کامبنیشن برقرار رکھنے کے لئے ایسا کیا تھا۔ روہت شرما اور گوتم گمبھیر کا یہ فیصلہ سنجے مانجریکرکوپسند نہیں آیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کی تنقید کی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، ”ایک بلے باز جو فارم میں ہیں۔ انہوں نے اپنے پہلے تین ٹسٹ میچ میں تین نصف سنچری لگائی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بنگلورو ٹسٹ میں 150 رن بنائے تھے۔ وہ اسپن کے اچھے کھلاڑی ہیں، لیکن بائیں اوردائیں ہاتھ کے بلے بازوں کا کامبنیشن کوبنائے رکھنے کے لئے انہیں اتنا نیچے کیوں بھیجا گیا؟ اس کا کوئی بھی مطلب نہیں تھا۔ سرفرازخان اب نمبر-8 پر بلے بازی کررہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم منیجمنٹ نے پھر سے غلط فیصلہ کیا۔“
وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہے شاندار ریکارڈ
بھلے ہی سرفراز خان اس ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں کچھ خاص نہیں کرپائے ہوں، لیکن وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ان کا ریکارڈ شاندار ہے۔ انہوں نے یہاں پرگزشتہ 6 فرسٹ کلاس میچوں کی اننگ میں 150.25 کی اوسط سے 601 رن بنائے ہیں۔ اس سیریز میں وہ دوسری بار بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے ہیں۔ اس سیریز کے پہلے میچ میں بھی وہ بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے دوسری اننگ میں 150 رن بنائے تھے۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…