بھارت ایکسپریس۔
ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا حال ہی میں طلاق ہوگیا ہے۔ پاکستان کے کرکٹرشعیب ملک نے 41 سال کی عمرمیں تیسری شادی کی اورثانیہ مرزا سے اپنا رشتہ ختم کرلیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پران دونوں سے متعلق کئی تصاویراورویڈیو وائرل ہورہی ہیں، ایسا ہی اب ایک تازہ ترین ویڈیو سامنے آیا ہے، جو ثانیہ مرزا کا ہے۔
دراصل، سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پرایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں ٹینس اسٹارثانیہ مرزا سے شادی سے متعلق سوال ہوا ہے۔ ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ وہ اگرنئے جوڑوں کو کوئی مشورہ دینا چاہتی ہیں تب کیا کہیں گی۔ اس پرثانیہ مرزا جواب دیتی ہیں کہ شادی کے بعد خود کو بالکل بھی نہیں بدلنا چاہئے۔ کیونکہ آپ جیسے تھے، آپ کو اسی لحاظ سے پسند کیا گیا ہے۔
ثانیہ مرزا کے اس ویڈیو پرلوگ الگ الگ طرح کا ردعمل ظاہرکررہے ہیں۔ لوگوں نے ثانیہ مرزا کی تعریف بھی کی ہے کیونکہ ثانیہ مرزا نے بھی خود کوشادی کے بعد نہیں بدلا اوراپنے بولڈ اندازکے لئے ہمیشہ ہی جانی گئی۔ ثانیہ مرزا کا شمار ہندوستان کے ٹاپ رول ماڈل میں ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کا حال ہی میں طلاق ہوا تھا۔ دونوں کا تقریباً 14 سال کا رشتہ ختم ہوا تھا۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام اذہان ہے اوراب اس کی عمر تقریباً 5 سال ہے۔ شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تھی۔ دونوں نے جب نکاح تقریب کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، تب لوگوں کو اس کی خبرہوئی۔ اسی کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے طلاق کی بات سامنے آئی تھی۔ ثانیہ مرزا کی فیملی کی طرف سے بیان دیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی مرضٰ سے رشتہ ختم کیا ہے۔ وہیں ثانیہ مرزا کی میڈیا ٹیم نے بھی اس کا اعلان کیا تھا، لیکن فینس سے ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کے لئے بھی کہا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…