بھارت ایکسپریس اردو-
انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) 2025 میں پنجاب کنگس کی کارکردگی کوسبھی فینس نے سلام کیا تھا۔ یہ ٹیم فائنل تک پہنچی، لیکن خطابی جنگ میں اسے آرسی بی سے ہارملی۔ ویسے صرف پنجاب کے کھلاڑی ہی نہیں آئی پی ایل میں پنجاب کنگس ٹیم کی مالکن پریتی زنٹا بھی چھائی رہتی ہیں۔ پریتی زنٹا تقریباً ہرمیچ دیکھنے اسٹیڈیم میں آتی ہیں اورفینس انہیں کافی پسند کرتے ہیں۔ اب پریتی زنٹا پرآئی پی ایل کے ایک بڑے مقبول کھلاڑی نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ یہ کھلاڑی ہیں سندیپ شرما، جنہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کیسے پریتی زنٹا کے کہنے پر پلیئرآف دی میچ ہی بدل دیا گیا۔
سندیپ شرما کی پریتی زنٹا پرانکشاف
سندیپ شرما نے انٹرویومیں بتایا کہ ایک آئی پی ایل میچ میں جوکہ بنگلورومیں ہوا تھا، وہاں پریتی زنٹا نے روی شاستری سے کہہ کرپلیئرآف دی میچ ہی تبدیل کرا دیا تھا۔ سندیپ شرما نے کہا کہ بنگلورو میں ہوئے ایک آئی پی ایل میچ میں میں نے نئی گیند سے تین وکٹ لئے تھے۔ وراٹ کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرس اور کرس گیل کو اس میچ میں میں نے آؤٹ کیا تھا۔ تاہم اس میچ میں اکشرپٹیل پلیئرآف دی میچ بننے والے تھے کیونکہ انہوں نے دو وکٹ لینے کے ساتھ ساتھ 25 رن ہی بنائے تھے۔ تاہم پریتی زنٹا نے روی شاستری سے کہا کہ پلیئرآف دی میچ سینڈی (سندیپ شرما) ہونا چاہئے۔
شرے یس ایئرسے متعلق کہی یہ بڑی بات
سندیپ شرما نے پریتی زنٹا کے ساتھ ساتھ شرے یس ایئرپربھی بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی ٹیم کوآئی پی ایل فائنل میں پہنچانے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ ہندوستان کے کپتان بھی بن جائیں گے۔ سندیپ شرما نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ ایک الگ ہی چیلنج ہے۔ سندیپ شرما نے کہا کہ شرے یس ایئرکوکپتان بنانے کی بات ہورہی ہے کیونکہ انہوں نے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کوفائنل تک پہنچایا تھا، یہ بات بھی بے تکی ہے۔ سوریہ کمار یادو کسی آئی پی ایل ٹیم کی کپتانی نہیں کررہے ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی موضوع ہی نہیں ہے۔ ہندوستانی ٹیم ایک بالکل الگ ٹیم ہے، لوگوں کو یہ بات سمجھنی چاہئے۔
سندیپ شرما کا کیریئر
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…
اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…
سفارت خانے کے مطابق، اس کے افسران نے ان اسپتالوں کا دورہ کیا ہے جہاں…
دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…
ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…
صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…