-بھارت ایکسپریس
Rohit Sharma in World Cup 2023: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں روہت شرما نے 24 گیندوں پر 40 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اپنی اننگ میں روہت شرما نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ روہت شرما کا وکٹ کگیسو رباڈا نے حاصل کیا۔ روہت شرما بھلے ہی 40 رن بناسکے، لیکن ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ روہت شرما ونڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکا لگانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ روہت شرما کے نام اب تک ورلڈ کپ میں کل 150 چوکے درج ہیں۔ اس کے علاوہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکا لگانے کا ریکارڈ سچن تندولکر کے نام ہے۔ سچن تندولکر نے اپنے ورلڈ کپ کے کیریئر میں 241 چوکے لگائے ہیں۔
پونٹنگ کا ریکارڈ ٹوٹا
واضح رہے کہ روہت شرما نے 149 چوکا مکمل کرکے کمارسنگاکارا، رکی پونٹنگ اورڈیوڈ وارنر کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 147 چوکے، رکی پونٹنگ نے 145 چوکے ورلڈ کپ میں لگائے تھے۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر نے اب تک ونڈے ورلڈ کپ میں کل 143 چوکے لگائے ہیں۔
ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چوکا لگانے والے بلے باز
ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چوکا لگانے کا ریکارڈ ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکرکے نام درج ہے۔ سچن تندولکر کے قریب کوئی بھی بلے باز نہیں نظرآتا ہے۔ اس فہرست میں شامل دیگرتمام بلے باز ان سے بہت پیچھے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما ہیں، جن کے نام 150 چوکا درج ہے۔ تیسرے نمبر پر سری لنکائی بلے باز کمارسنگاکارا ہیں، جن کے نام 147 چوکا درج ہے۔ چوتھے نمبرپر آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا نام آتا ہے، جن کے نام 145 چوکا درج ہے جبکہ پانچویں نمبر پر قابض ڈیوڈ وارنر کے نام 143 چوکے درج ہیں۔
میچ میں روہت شرما کو افریقی گیند باز کگیسو رباڈا نے آوٹ کرکے پویلین بھیجا۔ واضح رہے کہ کگیسو رباڈا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 12ویں بار روہت شرما کو آوٹ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کگیسو رباڈا اب انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ بار روہت شرما کو آوٹ کرنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔
روہت شرما کو سب سے زیادہ بار آوٹ کرنے والے گیند باز
انٹرنیشنل کرکٹ میں روہت شرما کو سب سے زیادہ مرتبہ آوٹ کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقی گیند باز کگیسو رباڈا کے نام درج ہے۔ رباڈا نے روہت شرما کو اب تک 12 مرتبہ آوٹ کیا ہے۔ جبکہ ٹی ساوتھی نے انہیں 11 مرتبہ پویلین بھیجا ہے۔ اینڈریو میتھیوز نے 10 مرتبہ آوٹ کیا ہے۔ وہیں ناتھن لیون نے 9 مرتبہ اور ٹرینٹ بولٹ نے 8 مرتبہ پویلین بھیجنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…