اسپورٹس

Rohit Sharma Press Conference:سرفراز خان کے بارے میں کپتان روہت شرما کا بڑا بیان،سرفراز کی بے خوف بلے بازی کے ہوئے معترف

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل آج پریس کانفرنس کی۔ اس دوران ہٹ مین نے تمام سوالوں کے جواب دلیری سے دیئے۔ ساتھ ہی روہت شرما نے نوجوان کھلاڑیوں یشسوی جیسوال، سرفراز خان اور دھرو جریل کے بارے میں بڑا بیان دیا۔روہت شرما نے کہاکہ  “ہمیں یشسوی جیسوال، سرفراز خان اور دھرو جورل کو تیار کرنا ہے۔ یشسوی نے مشکل حالات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور واقعی اچھا کھیلا۔سرفراز نے بھی بے خوف انداز میں بلے بازی کی ہے اور دھرو کا بھی کچھ ایسا ہی مظاہرہ دیکھنے کو ملا ہے۔

مڈل آرڈر کے بارے میں بات کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا، “کچھ چیزیں بالکل واضح ہیں۔ جب ہم پلیئنگ الیون کا انتخاب کرتے ہیں، تو ہم گزشتہ چند سالوں کی شراکت کو دیکھتے ہیں کہ کس نے زیادہ حصہ ڈالا ہے۔بنگلہ دیش سیریز کے حوالے سے روہت شرما کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سیریز کے لیے بنگلہ دیش سیریز ہمارے لیے پریکٹس نہیں ہے۔ جب بھی آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں، بہت کچھ داؤ پر لگا ہوتا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پیش نظر ہر میچ بہت اہم ہے۔

کے ایل راہل سے متعلق  سوال پر روہت شرما نے کہا کہ ہر کسی کے کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔ جب میں کپتان بنا تو میں کے ایل راہل کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینا چاہتا تھا۔ ہم نے واضح طور پر اشارہ کیا کہ ہم ان سے کیا چاہتے تھے۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے کئی بار اچھی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ میں سنچری بنائی۔ جبکہ انگلینڈ کے خلاف تقریباً 80 رنز کی اننگز کھیلی۔واضح رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 19 ستمبر سے چنئی میں کھیلا جانا ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں 27 ستمبر سے کانپور میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔ روہت نے پریس کانفرنس میں پلیئنگ الیون کو لے کر کوئی جواب نہیں دیا۔ ایسے میں فائنل الیون جاننے کے لیے ہمیں انتظار کرنا پڑے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

20 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago