اسپورٹس

IND vs AUS: روہت شرما نے پریس کانفرنس میں اوپننگ سسپنس کیا ختم، کہا- ایڈیلیڈ میں راہل-جیسوال ہی کریں گے اوپننگ

نئی دہلی: پرتھ میں پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد ٹیم انڈیا کا قافلہ اب ایڈیلیڈ پہنچ گیا ہے۔ آسٹریلیا نے پنک بال ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ 11 کا اعلان کر دیا ہے اور اب سب کی نظریں ٹیم انڈیا کے پلیئنگ 11 پر لگی ہوئی ہیں۔ روہت شرما اور شبمن گل کی واپسی سے ٹیم انڈیا مضبوط ہو گئی ہے، لیکن نئے ٹیم کمبی نیشن کی تیاری کوچ گوتم گمبھیر کے لیے بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔

دریں اثنا، ہندوستانی کپتان روہت شرما نے جمعرات کو کے ایل راہل اور یشسوی جیسوال کی اوپننگ جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیلیڈ میں بھی ہماری اوپننگ جوڑی ایک جیسی ہوگی۔ آسٹریلیا کے خلاف جمعہ سے ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہونے والے گلابی گیند کے ٹیسٹ میں اننگز کا آغاز ان دونوں بلے بازوں کے کندھوں پر ہوگا۔ پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں راہل اور جیسوال نے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھ دی تھی۔

روہت شرما کی میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس

روہت نے جمعرات کو میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس میں کہا، ”کے ایل (ایڈیلیڈ میں) اوپننگ کریں گے ۔ جیسوال کے ساتھ ان کی شراکت نے اس سے قبل پہلے ٹیسٹ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

روہت شرما نہیں کھلیں گے

خاندانی وجوہات کی وجہ سے روہت شرما پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے تھے۔ ان کی غیر موجودگی میں تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے ٹیم کی قیادت کی جبکہ نتیش کمار ریڈی اور ہرشیت رانا نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ روہت ایڈیلیڈ میں ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں اوپنر کے طور پر اپنی باقاعدہ جگہ پر نہیں کھیلیں گے۔ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے شکست کے بعد ان کی کپتانی اور بیٹنگ سوالوں کی زد میں آگئی تھی۔

Amir Equbal

Recent Posts

NCMEI: اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن کا 20 ویں یوم تاسیس: اتحاد، تعلیم اور شمولیت کی نئی سمت

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…

12 hours ago

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

14 hours ago