اسپورٹس

India vs Sri Lanka: کولمبو میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں  رشبھ پنت نے  رقم کی تاریخ ، توڑ دیا ایم ایس دھونی کا ریکارڈ

نئی دہلی : بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو کے سنگھالی اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے دوسرے دن بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز ایم ایس دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پنت اب بیرون ملک یا نیوٹرل وینیو پر بھارت کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔رشبھ پنت نے یہ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایم ایس دھونی کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے بھارت سے باہر ٹیسٹ میچوں میں وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر مجموعی طور پر 2496 رنز بنائے تھے۔ اس فہرست میں سابق بھارتی وکٹ کیپر بلے باز فاروق انجینئر 1209 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پنت نے دوسرے ٹیسٹ کے دوران میدان میں واپسی کے بعد اپنی بیٹنگ جاری رکھی اور دھونی کا یہ اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

چوٹ کے باوجود دوبارہ میدان میں اترے پنت

دوسرے دن سارنس جین کے پویلین لوٹنے کے بعد رشبھ پنت دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے۔ قابل ذکر ہے کہ ٹیسٹ کے پہلے دن پنت بلے بازی کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔بھارتی اننگز کے 58ویں اوور میں سری لنکن فاسٹ بولر لہرو کمارا کی ایک تیزی سے اچھلتی ہوئی گیند براہ راست پنت کی کلائی پر لگی تھی۔ گیند لگنے کے بعد پنت شدید درد میں دکھائی دیے۔ کچھ دیر تک طبی امداد دی گئی، لیکن تکلیف برقرار رہنے کے باعث انہیں میدان چھوڑنا پڑا تھا۔پنت کی واپسی بھارت کے لیے اہم سمجھی جارہی ہے، کیونکہ پہلے ٹیسٹ میں وہ بلے سے کوئی خاص کارکردگی پیش نہیں کرسکے تھے اور ان کی فارم کو لے کر بھی سوال اٹھ رہے تھے۔ تاہم دوسرے ٹیسٹ میں انہوں نے اہم موقع پر دوبارہ کریز پر اتر کر نہ صرف اپنی ٹیم کو سہارا دیا بلکہ ایک بڑا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

پہلے دن دیودت پڈیکل کی شاندار سنچری

دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر عمدہ آغاز کیا۔ پہلے دن دیودت پڈیکل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 193 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے شامل تھے۔کپتان شبمن گل نے بھی عمدہ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔  یشسوی جیسوال 45 رنز اور رویندر جڈیجہ 43 رنز بناکر اپنی اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کرسکے۔ کے ایل راہل بھی صرف 18 رنز بناسکے۔

پنت اور دھرو جورل کی اہم شراکت

دوسرے دن بھارتی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور سارنس جین صرف 6 رنز بناکر اسیتھا فرنانڈو کا شکار ہوگئے۔ اس کے بعد رشبھ پنت نے دھرو جورل کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے نصف سنچری کی شراکت قائم ہوچکی ہے اور دونوں کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔پنت کی یہ اننگز نہ صرف بھارت کے لیے اہم ہے بلکہ ان کے اعتماد کی بحالی کے اعتبار سے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے۔ چوٹ کے باوجود میدان میں واپسی اور دھونی کا ریکارڈ توڑنا ان کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

7 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

7 hours ago