قومی

Torrential rain in Delhi-NCR:دہلی،نوئیڈا اورغازی آباد میں موسلادھاربارش،کئی مقامات پرٹریفک کی رفتارتھمی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں پیر کے روز موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے باعث کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور بعض مقامات پر ٹریفک کی رفتار بھی متاثر ہوئی۔ دہلی کے علاوہ نوئیڈا، غازی آباد اور فریدآباد میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دن کے وقت ہی کئی علاقوں میں اندھیرا چھا گیا۔ محکمہ موسمیات نے پیر کی صبح ہی دہلی اور اس سے متصل علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ محکمہ کے مطابق بعض علاقوں میں تقریباً 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس تک رہنے اور کم از کم درجہ حرارت تقریباً 28 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ تھا۔

نیو اشوک نگر میٹرو اسٹیشن کے آس پاس پانی جمع

بارش شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد نیو اشوک نگر میٹرو اسٹیشن کے اطراف پانی جمع ہوگیا۔ اس کے باعث لوگوں کو سڑک عبور کرنے اور میٹرو اسٹیشن تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی کے دیگر علاقوں میں بھی کہیں ٹریفک جام اور کہیں پانی میں پھنسی گاڑیوں کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ بارش کے باعث دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد کے کئی راستوں پر ٹریفک کی رفتار متاثر ہوئی۔ فریدآباد میں بھی تیز بارش جاری رہی، جس کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے لگا۔ پانی کی نکاسی میں وقت لگنے کی وجہ سے متعدد مقامات پر آمدورفت متاثر ہوئی۔

دہلی کے کم از کم درجہ حرارت میں بھی کمی

بارش کے باعث دہلی کے درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پیر کے روز دارالحکومت میں کم از کم اوسط درجہ حرارت 27.8 ڈگری سیلسیس رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رِج علاقے میں سب سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پالَم میں کم از کم درجہ حرارت 24.8 ڈگری سیلسیس رہا۔ لودهی روڈ میں کم از کم درجہ حرارت 27.4 ڈگری اور آیا نگر میں 27.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے دہلی میں درمیانی درجے کی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی ہوئی بارش

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ صفدرجنگ میں 3.4 ملی میٹر، پالَم میں 10.6 ملی میٹر اور لودهی روڈ میں 2.7 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ بارش کے باعث جہاں دہلی اور این سی آر کے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی، وہیں کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی رفتار متاثر ہونے سے روزمرہ آمدورفت میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Children’s Day Special: بچوں کے عالمی دن کے خصوصی موقع پر پشکلا سنگیت کیندرکا پیغام، سب کی زندگی کو موسیقی سے ہم آہنگ بنانا

پشکلا سنگیت کیندر کی طالبات کے یہ خیالات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں…

5 minutes ago

Rahul Gandhi Arrives in Hyderabad: راہل گاندھی حیدرآباد پہنچے، گِگ ورکرس سے کریں گے ملاقات، ’بھارت سمٹ‘ کے اختتامی اجلاس سے بھی کریں گے خطاب

تلنگانہ حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والی ’بھارت سمٹ‘ کو برازیل، ہنگری اور سربیا…

45 minutes ago

World Diabetes Day 2026: دنیا بھر میں 40 فیصد سے زیادہ مریضوں کو بیماری کا علم نہیں، کیا آپ جانتے ہیں ذیابیطس کی علامات

عالمی ادارۂ صحت نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں…

51 minutes ago

Earthquake in Khargone: مدھیہ پردیش کے کھرگون میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے مرکز کے آس…

54 minutes ago

Flights Resume in the US: امریکہ میں پروازیں دوبارہ شروع، ملک بھر میں ’گراؤنڈ اسٹاپ‘ ختم، گھنٹوں کرنا پڑا انتظار

پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے اعداد و شمار کے مطابق،…

2 hours ago