اسپورٹس

Rishabh Pant in IPL 2024: اے بی ڈیویلیئرس کے نقش قدم پر چل رہے ہیں رشبھ پنت، آئی پی ایل میں بنا دیا ریکارڈ

Rishabh Pant IPL 2024: دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں 3000 رن پورے کرلئے ہیں۔ وہ اے بی ڈیویلیئرس اور کرس گیل کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ رشبھ پنت اسٹرائیک ریٹ کے معاملے میں بھی بہت اچھا کر رہے ہیں۔ رشبھ پنت لکھنو کے خلاف شاندار کارکردگی کرتے ہوئے کئی ریکارڈ توڑ دیئے۔

دراصل، دہلی کیپٹلس نے شاندارکارکردگی کرتے ہوئے لکھنو سپرجائنٹس کو ہرادیا۔ آئی پی ایل 2024 کے 26ویں مقابلے میں لکھنو نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 167 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں دہلی نے 18.1 اووروں میں میچ جیت لیا۔ رشبھ پنت نے اس میچ میں 24 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 41 رن بنائے۔ ان کی اس اننگ میں 4 چوکے اور2 چھکے لشامل رہے۔ انہوں نے اس اننگ کی بدولت 3000 آئی پی ایل رن پورے کرلئے۔

رشبھ پنت 3000 یا اس سے زیادہ رن بنانے کے بعد سب سے بہترین اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبرپر ہیں۔ رشبھ پنت کا  148.60 اسٹرائیک ہے۔ کرس گیل دوسرے نمبرپرہیں۔ ان کا 148.96 اسٹرائیک ریٹ ہے۔ ان کا 151.68 اسٹرائیک ریٹ ہے۔ رشبھ پنت ہندوستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹاپ پرہیں۔

رشبھ پنت کے اس سیزن کی کارکردگی کو دیکھیں تو وہ بہت شاندارکہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے دو نصف سنچری لگائی ہے۔ رشبھ پنت نے پنجاب کنگس کے خؒاف 18 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے بعد راجستھان رائلس کے خلاف 28 رن بنائے تھے۔ انہوں نے چنئی سپرکنگس کے خلاف نصف سنچری لگائی تھی۔ رشبھ پنت نے 51 رن بنائے تھے۔ اس کے بعد کولکاتا کے خؒاف 55 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے ممبئی انڈینس کے خلاف ایک رن بنائے تھے اور آوٹ ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ رشبھ پنت آئی پی ایل میں ابھی تک 104 میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران 3032 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے اس ٹورنا منٹ میں ایک سنچری اور17 نصف سنچریاں لگائی ہیں۔ رشبھ پنت کا سب سے بہترین اسکور128 رن رہا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago