اسپورٹس

Rinku Singh’s Emotional Post: ‘پاپا، آپ کا خواب پورا ہو گیا…’، ورلڈ چیمپئن رنکو سنگھ کی آنکھوں میں آنسو اور ہاتھ میں ٹرافی، والد کے انتقال کے بعد لکھا یہ جذباتی پیغام

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت نے ایک بار پھر تاریخ دہرا دی اور اپنا ٹائٹل کامیابی سے برقرار رکھا۔ اتوار (8 مارچ) کو ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر احمد آباد  میں نئی تاریخ رقم کی۔ جیت کے بعد پوری ٹیم ٹرافی کے ساتھ جشن مناتی نظر آئی اور کھلاڑیوں نے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹرافی کے ساتھ میدان کا چکر بھی لگایا۔ لیکن ان سب کے درمیان ایک جذباتی منظر نے سب کا دل چھو لیا۔ جب کپتان سوریا کمار یادو نے رنکو سنگھ کے ہاتھ میں ٹرافی تھمائی اور پوری ٹیم ان کے پیچھے چلتی ہوئی نظر آئی۔ یہ منظر دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود لوگوں سمیت کروڑوں شائقین کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ تاہم اس پورے ورلڈ کپ میں رنکو سنگھ نے جو اہم کردار ادا کیا ہے، اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مدت کے بعد خواب میں آئے تھے میرے باپ

اور انہوں نے مجھ سے اتنا کہا خوش رہا کرو

عباس تابش صاحب کا یہ شعر اس وقت بالکل حقیقت معلوم ہوتا ہے جب بھارت کے فِنشر بلے باز رنکو سنگھ پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا تھا، لیکن انہوں نے اپنے دکھ کو ایک طرف رکھ کر ٹیم انڈیا کے لیے اپنا فرض نبھایا۔ رنکو نے کہا کہ ان کے والد ہمیشہ سکھاتے تھے کہ فرض سب سے پہلے ہوتا ہے اور انہوں نے میدان میں یہی سبق یاد رکھا۔

رنکو سنگھ کے والد کا انتقال

ورلڈ کپ کے دوران 24 فروری کو رنکو سنگھ کے والد کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی۔ انہیں فوری طور پر گریٹر نوئیڈا کے ایک مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ اس وقت رنکو چنئی میں ٹیم کیمپ کا حصہ تھے۔ جیسے ہی انہیں اس کی اطلاع ملی، وہ فوراً اپنے والد سے ملنے نوئیڈا روانہ ہو گئے۔

لیکن 27 فروری کو ایک افسوسناک خبر سامنے آئی۔ رنکو کے والد خان چندر سنگھ نے گریٹر نوئیڈا کے یَتھارتھ اسپتال میں آخری سانس لی۔ والد کے انتقال کے بعد یہ قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ رنکو شاید دوبارہ ٹیم سے نہیں جڑیں گے۔ تاہم رنکو سنگھ نے اپنے والد کی نصیحت کو یاد رکھا اور ملک کے لیے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے دوبارہ ٹیم میں شامل ہو گئے۔

“آپ کو بہت یاد کروں گا پاپا” – رنکو سنگھ

آج (10 مارچ) کو رنکو سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔ رنکو نے لکھا: “آپ سے بات کیے بغیر اتنے دن کبھی نہیں گزرے۔ مجھے نہیں معلوم کہ آگے کی زندگی آپ کے بغیر کیسے چلے گی، لیکن ہر قدم پر مجھے آپ کی ضرورت محسوس ہوگی۔ آپ نے سکھایا تھا کہ فرض سب سے پہلے ہوتا ہے، اسی لیے میں میدان میں صرف آپ کا خواب پورا کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اب آپ کا خواب پورا ہو گیا ہے، مگر دل میں یہی خیال آتا ہے کہ کاش آپ میرے پاس ہوتے۔ ہر چھوٹی بڑی خوشی میں آپ کی کمی محسوس ہوگی۔

میں آپ کو بہت یاد کروں گا پاپا… بہت زیادہ۔”

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Dr Shams Iqbal: جام جہاں نما سے 2047 کے وژن تک! بھارت ایکسپریس کےبزمِ صحافت میں بولے ڈاکٹر شمس اقبال، ٹیکنالوجی ہی اردو کا مستقبل

ڈاکٹر شمس اقبال نے اردو صحافیوں سے زبان کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دینے…

31 minutes ago

Delhi IIC Bazm-e-Sahafat: ’اردو مسلمانوں کی نہیں، ہندوستان کی زبان ہے‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین کا اظہارِ خیال

بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو میں اردو، صحافت اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو،…

1 hour ago

Bharat Express Urdu Conclave: اردو کو رسم الخط میں نہ باندھو، یہ دلوں کی زبان ہے، بزمِ صحافت میں بولے شاہد صدیقی

اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے شاہد صدیقی نے بتایا کہ وہ اردو اخبارات کے…

1 hour ago