تصویر: پنجاب کنگس
جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں مہمان پنجاب کنگس نے میزبان راجستھان رائلس کو ایک نہایت دلچسپ میچ میں دس رنوں سے شکست دے دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی اب راجستھان کے رائلس پلے آف کی دوڑ سے بھی باہر ہو چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ایک ہائی اسکورنگ مقابلہ تھا۔
پنجاب نے ٹاس کر کیا پہلے بلے بازی کا فیصلہ
دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہونے والے اس مقابلے میں پنجاب کنگس کے کپتان شریس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پنجاب کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی، لیکن نہال وڈھیرا اور ششانک سنگھ کی نصف سنچریوں کی مدد سے پنجاب 219 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب رہی۔ پنجاب کے لیے نہال وڈھیرا نے سب سے زیادہ 70 رنز (37 گیندوں میں) بنائے۔ ان کے علاوہ ششانگ سنگھ (59 رنز 30 گیندوں میں) اور شریس ایئر (30 رنز 25 گیندوں میں) نے اہم رنز بنائے۔ وہیں افغان آل راؤنڈڑ عظمت اللہ عمرزئی نے محض 9 گیندوں میں 21 رنز کی تابڑ توڑ اننگ کھیلی۔ دوسری طرف راجستھان کے لیے تشار دیش پانڈے نے سب سے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا، جنھوں نے اپنے چار اوورز میں 37 رنز کے عوض 2 وکٹ حاصل کیے۔
راجستھان کو ملی اچھی شروعات، لیکن نہیں اٹھا سکے فائدہ
220 کے بڑے ہدف کا پیچھا کرنے اتری راجستھان کو چودہ سالہ بلے باز ویبھو سوریا ونشی نے محض 15 گیندوں میں 40 رنز اور یشسوی جیسوال نے 25 گیندوں میں 50 رنز کی دھواں دار پاریاں کھیلتے ہوئے شاندار شروعات دی۔ لیکن ایک بار پھر راجستھان کے مڈل آرڈر کے بلے باز اس بہترین شروعات کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اور آخرکار انھیں 10 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حالاں کہ دھرو جوریل (31 گیندوں میں 53 رنز) نے راجستھان کو میچ میں بنائے رکھنے کی کوشش کی، لیکن وہ ناکام رہے۔ پنجاب کے لیے ہرپریت برار نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے چار اوورز میں محض 22 رنز دے کے 3 اہم وکٹ حاصل کیے۔ وہیں مارکو یانسن اور عظمت اللہ عمرزئی نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔ اس جیت کے ساتھ پنجاب اب پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…