اسپورٹس

T20 World Cup: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 کا پہلا میچ بارش کی نذر، پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ایک-ایک پوائنٹ

کولمبو: آر پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا پہلا سپر 8 میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ ہفتہ کے روز ہونے والے اس مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی۔ پاکستان کی ٹیم سلمان علی آغا کی قیادت میں میدان میں اترنے والی تھی۔ پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور عثمان طارق شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مچل سینٹنر کی قیادت میں کھیلنے والی تھی، جس میں ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، فن ایلن، رچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، میٹ ہنری، ایش سودھی اور لاکی فرگوسن کو جگہ دی گئی تھی۔

آئندہ میچوں کا شیڈول

میچ منسوخ ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔ پاکستان اب 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ 28 فروری کو اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم 25 فروری کو سری لنکا اور 27 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ گروپ اے میں پاکستان نے چار میں سے تین میچ جیت کر دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔ پاکستان نے نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے، امریکہ کو 32 رنز سے شکست دی، تاہم بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے میں 61 رنز سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے ہرایا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے گروپ ڈی میں چار میں سے تین میچ جیت کر دوسرا مقام حاصل کیا۔ اس نے افغانستان کو 5 وکٹوں، یو اے ای کو 10 وکٹوں اور کینیڈا کو 8 وکٹوں سے شکست دی، جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف 7 وکٹوں سے ہار گئی تھی۔ اتوار کو سپر 8 مرحلے کے دو اہم میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا مقابلہ پالے کیلے میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہوگا، جبکہ دوسرا میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان منعقد ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب…

21 minutes ago

Asian Games 2026: انکش پنگھال کا گولڈن پنچ، 6میڈل کے ساتھ ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم

انکش پنگھال کے گولڈ کے ساتھ ہی ایشیئن گیمز 2026 میں ہندوستان کی باکسنگ مہم…

38 minutes ago

Gold Smuggling Case: رانیہ راؤ پر پھر کسا شکنجہ، چاروں ملزمان پرتقریباً 270 کروڑ روپے جرمانہ

الزام ہے کہ سونا جسم کے مختلف حصوں، کپڑوں اور جوتوں میں چھپا کر ہندوستان…

1 hour ago