بھارت ایکسپریس اردو-
آراشون نے آئی پی ایل سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ (فائل فوٹو)
ہندوستانی کرکٹرروی چندرن اشون نے آئی پی ایل سے بھی ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ انہوں نے اس کا اعلان کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئرکیا، جس میں لکھا، “آج میرا آئی پی ایل کیریئربھی ختم ہو رہا ہے۔” 16 سال کے آئی پی ایل کیریئرمیں آراشون نے کل 221 میچ کھیلے۔ انہوں نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں 5 ٹیموں کی نمائندگی کی۔ واضح رہے کہ وہ دسمبر، 2024 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
آراشون نے 2009 میں چنئی سپرکنگس کے لئے اپنا آئی پی ایل ڈیبیوکیا تھا۔ اس کے بعد وہ رائزنگ پنے سپرجائنٹس، پنجاب کنگس، دہلی کیپٹلس اورپھرراجستھان رائلس کے لئے کھیلے۔ وہ آخری سیزن (آئی پی ایل-2025) چنئی سپرکنگس میں لوٹے تھے، جس میں کھیلنے کے بعد انہوں نے آج کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔
آراشون نے آئی پی ایل سے لیا ریٹائرمنٹ
آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اشون نے سوشل میڈیا پرلکھا، “خاص دن اورایک خاص شروعات۔ کہتے ہیں ہراختتام پرایک نئی شروعات ہوتی ہے، ایک آئی پی ایل کرکٹر کے طور پر میرا وقت آج ختم ہو رہا ہے، لیکن مختلف لیگ میں کھیل کے ایک ایکس فلورر کے طورپرمیرا وقت آج سے شروع ہو رہا ہے۔”
اشون نے اپنے پوسٹ میں اپنی سبھی لیگ کا بھی شکریہ ادا کیا، جن کے لئے وہ آئی پی ایل میں کھیلے۔ انہوں نے لکھا، “اتنے سالوں کی شانداریادوں اوررشتوں کے لئے سبھی فرنچائزی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا اورجومجھے ابھی تک بی سی سی آئی اور آئی پی ایل نے دیا ہے، اس کے لئے ان کا بھی بہت شکریہ۔ آگے جو بھی ہے، اس کا لطف لینے اوراس کا پورا فائدہ اٹھانے کے لئے پُرجوش ہوں۔”
انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…
احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…
دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…
عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے اور بی جے ڈی کے انڈیا بلاک کی جانب…
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں…