اسپورٹس

Women’s Asia Cup: ویمنز ایشیا کپ: اٹاپٹو-چیتنا کی شاندار کارکردگی، سری لنکا نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے روند کر کیا فاتحانہ آغاز

سری لنکا نے ویمنز ایشیا کپ 2026 میں اپنے سفر کا شاندار آغاز کیا ہے۔ ٹیم نے ہفتہ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکا کی جانب سے 3 وکٹیں حاصل کرنے والی چیتنا ویمکتی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، جبکہ کپتان چماری اٹاپٹو نے 9 باؤنڈریز کی مدد سے ناقابل شکست 48 رنز بنائے۔

یو اے ای کی ٹیم 79 رنز پر ڈھیر

ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری یو اے ای کی ٹیم 19.5 اوورز میں صرف 79 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم کو اننگز کی چوتھی ہی گیند پر تیرتھا ستیش کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا، جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئیں۔ صرف 9 رنز کے مجموعی اسکور پر لوانیا کینی بھی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔اس کے بعد کپتان ایشا اوجھا نے ہینا ہوچچندانی کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 21 گیندوں پر 19 رنز کی شراکت داری کی۔ ایشا نے 24 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے۔ ہینا نے سمایرا دھرنیدھارکا کے ساتھ 10 رنز جوڑے۔ اس کے بعد رینیتھا رجیت نے سمایرا کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 18 رنز اور میہول کلکرنی کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 11 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو کسی طرح 50 رنز کے پار پہنچایا۔

چیتنا اور متالی کی زبردست بولنگ

سری لنکا کی جانب سے متالی ایودھیا نے 3.5 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ چیتنا ویمکتی نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ سگندھیکا کماری نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کو جیت کے لیے 80 رنز کا ہدف ملا، جسے اس نے محض 7.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اٹاپٹو نے بلے سے مچائی دھوم

ہدف کے تعاقب میں ایمیشا دلانی نے کپتان چماری اٹاپٹو کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 35 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار شراکت داری کی۔ ایمیشا 18 گیندوں پر 25 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئیں۔اس کے بعد اٹاپٹو نے سنجنا کاوندی کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے صرف 12 گیندوں پر 23 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کرتے ہوئے سری لنکا کو آسان فتح دلا دی۔ کپتان اٹاپٹو نے صرف 25 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ سنجنا کاوندی 4 گیندوں پر 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔یو اے ای کی کوئی بھی بولر سری لنکا کی اننگز کے دوران وکٹ حاصل نہیں کرسکی۔ سری لنکا کی اس شاندار جیت نے ویمنز ایشیا کپ 2026 میں اس کے ارادوں کا مضبوط پیغام دے دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

18 minutes ago

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

1 hour ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

2 hours ago

Delhi Pollution: دہلی میں آلودگی کے خلاف پابندیاں: یکم نومبر سے ان گاڑیوں کے داخلے پر روک

سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے یکم نومبر سے دہلی…

3 hours ago

Cyclone Arnab: طوفان ’ارنب‘ کے باعث جھارکھنڈ کے 7 اضلاع میں شدید بارش کا ’اورنج الرٹ‘، کب ملے گی راحت؟

محکمۂ موسمیات نے ریاست کے پورے مغربی خطے میں شدید سے بہت شدید بارش کے…

3 hours ago