بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس میچ میں محمد شامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے سات وکٹیں حاصل کیں۔ شامی کی گیند بازی کی وزیر اعظم نریندر مودی نے بہت تعریف کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس(ٹویٹر) پر لکھا کہ “آج کا سیمی فائنل شاندار انفرادی پرفارمنس کی وجہ سے اور بھی خاص ہو گیا۔” محمد شامی کی شاندار باؤلنگ کو کرکٹ شائقین کی آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔ بہت اچھا کھیلے شامی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کی شاندار جیت پر مبارکباد بھی پیش کی ہے ۔ انہوں نے ایکس پر اپنے دوسرے پیغام میں لکھا کہ ‘ مبارکباد ٹیم انڈیا، ٹیم انڈیا نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور یادگار انداز میں فائنل میں انٹری کی ہے ۔ زبردست بلے بازی اور اچھی گیندبازی نے مقابلے کو ٹیم انڈیا کے قبضے میں کردیا اور جیت کو یقینی بنادیا۔ فائنل مقابلے کیلئے میری طرف سے نیک خواہشات۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا ہے اورفائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے 70 رنوں سے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا۔ ٹیم انڈیا کی طرف محمد شمی نے قاتلانہ گیند بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے 7 وکٹ اپنے نام کئے۔ ورلڈ کپ میں 50 وکٹ لینے والے محمد شمی پہلے ہندوستانی گیند باز بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ محمد شمی ونڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے پہلے ہندوستانی گیند باز ہیں۔
وراٹ کوہلی اور شرے یس کی سنچریوں کے بعد محمد شمی نے اپنی خطرناک گیند بازی سے ہندوستان کو 12 سال بعد ونڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔ سیمی فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 70 رنوں سے دھول چٹائی۔ نیوزی لینڈ کے لئے ڈیرل مچیل نے 134 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ حالانکہ وہ اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔ ہندوستان کے لئے محمد شمی نے 7 وکٹ حاصل کئے۔ اس سے قبل ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 397 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا تھا۔ اس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 327 رنوں پرآل آوٹ ہوگئی۔
ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سیمی فائنل مقابلے میں ہندوستانی بلے بازوں نے بے خوف بلے بازی کی۔ ہندوستان نے پہلے کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ کو 398 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ ہندوستان کے لئے وراٹ کوہلی نے 117 اور شرے یس ایئر نے 105 رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ روہت شرما نے 29 گیندوں میں 47 اورشبھمن گل نے 66 گیندوں میں ناٹ آوٹ 80 رنوں کی اننگ کھیلی۔ نیوزی لینڈ کے سبھی گیند بازوں کی خوب دھنائی کی۔ ٹم ساوتھی نے 10 اوور میں 100 رن خرچ کئے۔ وہیں بولٹ کے 10 اوور میں 86 رن بنے۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…