ایشیائی کھیل 2023 میں ہندوستان تمغوں کی تعداد میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اب تک ہندوستانی کھلاڑی 74 تمغے جیت چکے ہیں۔ 16 طلائی تمغوں کے علاوہ ہندوستان نے 27 چاندی کے تمغے اور 31 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ ساتھ ہی چین بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ اب تک چین نے 166 سونے سمیت کل 304 تمغے جیتے ہیں۔ جبکہ دوسرے نمبر پر موجود جاپان نے 34 گولڈ سمیت 135 تمغے اپنے نام کیے۔ اس کے بعد جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی کوریا کے پاس 32 گولڈ سمیت کل 142 تمغے ہیں۔
ہندوستانی کھلاڑیوں کو پی ایم مودی نے پیش کی مبارکباد
دوسری جانب ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، “ہندوستان پہلے سے زیادہ چمک رہا ہے! 71 تمغوں کے ساتھ، ہم اپنے اب تک کے بہترین تمغوں کا جشن منا رہے ہیں، جو ہمارے کھلاڑیوں کی بے مثال لگن، حوصلہ اور کھیل کے جذبے کا ثبوت ہے۔ ہر تمغہ محنت اور جذبے کے زندگی کے سفر کو نمایاں کرتا ہے۔ پورے ملک کے لیے قابل فخر لمحہ۔ ہمارے کھلاڑیوں کو مبارکباد۔
مردوں کی ہاکی ٹیم نے حاصل کیا فائنل کا ٹکٹ
ہندوستان کو مزید تمغے ملنا طے ہے، کیوںکہ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا ہے۔ بھارت نے سیمی فائنل میچ میں کوریا کو 5-3 سے شکست دے دی ہے۔ شروع سے میچ کے اختتام تک ہندوستان نے کوریا پر برتری برقرار رکھی اور فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔ ہندوستانی ٹیم کی نظر اب گولڈ میڈل پر ہے۔
اس بار ہندوستان نے دیا 100 پار کا نعرہ
واضح رہے کہ ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں میں اب تک کا سب سے بڑا دستہ بھیجا ہے۔ اس ٹیم کا ہدف اس مقابلے میں 100 تمغوں کا ہندسہ عبور کرنا ہے۔ اس بار ہندوستان نے ہانگ زو ایشین گیمز کے لیے ہنڈریڈ کراس کا نعرہ بھی دیا ہے۔ اس وقت ہندوستان کے پاس 74 تمغے ہیں۔ کھیل اب بھی جاری ہے۔ ایسے میں تمغوں کی تعداد میں مزید اضافہ یقینی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آسٹریلیا دورے پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کی کارکردگی بالکل بھی اچھی نہیں…
پرتشٹھا دوادشی کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لیے ہفتہ…
بی جے پی نے الیکشن کے اعلان سے قبل پہلی فہرست بھی 29 امیدواروں کی…
بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…
انڈمان نکوبار پولیس نے حال ہی میں منشیات کی ملک کی اب تک کی سب…
وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ…