-بھارت ایکسپریس
پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کا آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا ہے۔
Pakistan Cricket: پاکستان کرکٹ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف احمدآباد میں ہونے والی آئی سی سی کارگزاربورڈ کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے ہفتہ کے روزہندوستان پہنچیں گے۔ ذکا اشرف کے ساتھ چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان ناصر بھی ہوں گے۔ دونوں ہندوستان بنام آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے فائنل میچ بھی دیکھیں گے۔
اطلاعات کے مطابق، آئی سی سی کے اس میٹنگ میں ورلڈ کپ 2023 کے انعقاد، شوپیس سے ہونے والی آمدنی اورناظرین کی حاضری کا جائزہ (ریویو) لیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے فارمیٹ کی کرکٹ کے مستقبل اور2025 میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنزٹرافی پربھی بات کی جائے گی۔ پی سی بی ذکا اشرف اس سے پہلے بھی ورلڈ کپ میں سب سے ہائی وولٹیج مقابلہ ہندوستان بنام پاکستان میچ دیکھنے کے لئے احمدآباد آئے تھے۔ دونوں کے درمیان یہ مقابلہ 14 اکتوبر کو کھیلا گیا تھا۔ ہندوستان نے اس میچ میں پاکستان کو 7 وکٹ سے زبردست شکست کا سامنا کرنا تھا۔
بابراعظم نے چھوڑ دی کپتانی
پاکستان کرکٹ ٹیم نے موجودہ ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جس کی وجہ سے ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی۔ وہیں ٹیم کی خراب کارکردگی سے متعلق کپتان بابراعظم اورٹیم منیجمنٹ کی جم کر تنقید ہوئی تھی جبکہ ٹورنا منٹ کے درمیان میں ہی اس وقت کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب کپتان بابر اعظم نے بھی بدھ کے روزتینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
شان مسعود ٹسٹ، شاہین آفریدی کو ٹی-20 کی قیادت
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹسٹ کی کپتانی شان مسعود سونپ دی ہے جبکہ ٹی-20 کی کمان تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو دی گئی ہے۔ وہیں ونڈے فارمیٹ کے لئے ابھی نئے کپتان کی تقرری نہیں کی گئی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…
وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…
ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…
یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…
وزیراعظم مودی کے نام لکھے گئے خط میں ماہر تعلیم اور ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع…