اسپورٹس

PCB announces 15-man squad for T20 World Cup: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم کا کردیا اعلان، شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کا نائب بننے سے کیا انکار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کو مسترد کردیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق معاملے سے باخبر پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ شاہین آفریدی کو نہ تو نائب کپتانی کی پیشکش کی اور نہ ہی ان کے نام پر مشاورت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے لیے ابھی تک پاکستانی ٹیم کا کوئی نائب کپتان مقرر نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم کے لیے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے تاحال کسی نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چند روز بعد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے اور  ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے انکار کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان قومی ٹیم کے نائب کپتان کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس شاداب خان کا آپشن بھی موجود ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال شاہین آفریدی یہ عہدہ لینے کو تیار نہیں جس کے بعد اب نائب کپتانی کیلئے محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں شاہین آفریدی کو کپتان بنا کر ہٹادیا گیا تھا اور کپتانی ایک بار پھر بابر اعظم کو دے دی گئی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

وہیں دوسری طرف امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ اسکواڈ میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد رضوان، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر، نسیم شاہ عباس آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔پاکستان کے اسکواڈ میں کوئی ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ جو کھلاڑی پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ان میں ابرار احمد، اعظم خان، عباس آفریدی، صائم ایوب اور عثمان خان شامل ہیں۔حال ہی میں ریٹائرمنٹ سے واپس آنے والے فاسٹ بالر محمد عامر اور عماد وسیم نے آخری مرتبہ بالترتیب 2016 اور 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

19 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

31 minutes ago