اسپورٹس

Rs 11 lakh award for Harmanpreet Kaur: پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے کپتان ہرمن پریت کور اور امن جوت کور کو 11-11 لاکھ روپے انعام دینے کا کیا اعلان

موہالی: پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (PCA) نے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی تاریخی ورلڈ کپ 2025 فتح پر ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور، آل راؤنڈر امن جوت کور اور فیلڈنگ کوچ منیش بالی کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہرمن پریت اور امن جوت کو 11-11 لاکھ روپے جبکہ کوچ منیش بالی کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

جلد ہوگی اعزاز دینے کی تقریب

پی سی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ان تینوں کرکٹرز کے اعزاز میں جلد ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی تاکہ ان کی شاندار خدمات اور تاریخی کارنامے کا اعتراف کیا جا سکے۔

ہرمن پریت کور: قیادت، جذبہ اور جرات کی مثال

موگا کی رہائشی ہرمندپریت کور نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور جرات مندانہ کھیل سے ٹیم کو تاریخی جیت دلائی۔ ان کی جارحانہ حکمتِ عملی اور پوری لگن کے ساتھ قیادت نے انہیں بھارتی کرکٹ کی حقیقی علامت بنا دیا ہے۔ پنجاب کی نوجوان آل راؤنڈر امن جوت کور نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں اہم کردار ادا کیا، جس سے ان کی محنت، لگن اور کھیل کے تئیں جذبہ جھلکتا ہے۔ بھارتی خواتین ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر منیش بالی نے ٹیم کی فیلڈنگ اور مجموعی تیاری کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی رہنمائی اور تربیت نے بھارت کی ورلڈ کپ جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

پی سی اے صدر کا بیان: پنجاب کو فخر حاصل ہے

پی سی اے کے صدر امرجیت سنگھ مہتا اور اعزازی سکریٹری سدھانت شرما نے کھلاڑیوں اور کوچ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا: ’’ورلڈ کپ کی تاریخی جیت پورے ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور پی سی اے کے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ اس تاریخی کامیابی کے اہم کردار پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی کارکردگی نے ریاست اور بھارتی کرکٹ دونوں کا نام روشن کیا ہے۔‘‘

نئی نسل کے لیے تحریک

پی سی اے نے کہا کہ یہ اعزازات اس بات کی علامت ہیں کہ وہ پنجاب کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہنے اور فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ کھلاڑی آنے والی نسلوں کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہیں اور بھارتی کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Indian Shooter Asian Games Gold Medal: راہی سرنوبت: این سی سی سے آغاز، عالمی سطح پر کی تاریخ رقم، ہندوستان کی بنیں گولڈن گرل

36ویں سالگرہ پر ہندوستان کی اسٹار نشانے باز کی متاثر کن کہانی، کامن ویلتھ گیمز،…

2 hours ago

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

3 hours ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

4 hours ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

5 hours ago