اسپورٹس

PBKS vs RCB IPL 2025 Qualifier 1: آئی پی ایل کے فائنل میں 9 سال بعد پہنچی ویراٹ کوہلی کی آر سی بی،پنجاب کنگز کو شکست فاش کا سامنا

آئی پی ایل 2025 کے پہلے کوالیفائر میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس کے ساتھ بنگلور 9 سال بعد آئی پی ایل کے فائنل میں داخل ہوا ہے۔ اس سے قبل آر سی بی نے 2016 میں آئی پی ایل کا فائنل میچ کھیلا تھا۔ آج کے  اس میچ میں پنجاب کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 101 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ جواب میں آر سی بی نے 10 اوور باقی رہ کر ایک زبردست  جیت درج کی ہے۔

آر سی بی 9 سال بعد فائنل میں

رائل چیلنجرز بنگلور نے آخری بار سال 2016 میں آئی پی ایل کا فائنل کھیلا تھا۔اس کے بعد بنگلور کئی بار پلے آف میں پہنچا، لیکن فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی۔ بنگلور کی جیت کی بنیاد سویاش شرما اور جوش ہیزل ووڈ نے رکھی جنہوں نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی باقی کام فل سالٹ نے مکمل کیا جنہوں نے 27 گیندوں پر ناقابل شکست 56 رنز بنائے۔

رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کے 3 سب سے بڑے ہیرو میں شامل کپتان رجت پاٹیدار کے پہلے بولنگ کرنے کے فیصلے کو سویاش شرما اور جوش ہیزل ووڈ نے درست ثابت کیا۔ سویاش شرما نے 3 اوور میں 17 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب جوش ہیزل ووڈ نے بھی تباہی مچائی اور 3.1 اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی جان لیوا باؤلنگ کا نتیجہ تھا کہ پنجاب اپنے ہوم گراؤنڈ پر صرف 101 کے سکور پر ڈھیر ہو گیا۔حالانکہ اس شکست کے باوجود پنجاب کو ابھی ایک اور موقع ملے گا جہاں وہ فائنل کیلئے جدوجہد کرتے نظرآسکتے ہیں اور وہ کوالیفائر دو کے فاتح ٹیم سے مقابلہ کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

7 minutes ago

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

1 hour ago

INDIA bloc Protest March Against EC: الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاجی مارچ، گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ

احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے

دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…

2 hours ago