پاکستان کرکٹ میں ایک بڑا تاریخی واقعہ رونما ہوا ہے ۔ سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ اس معلومات کوپاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار 15 ستمبر کو بتائی ہے ۔سلیمہ امتیاز کی کامیابی کا مطلب ہے کہ وہ اب خواتین کے دو طرفہ بین الاقوامی میچوں اور آئی سی سی خواتین کے ایونٹس میں امپائرنگ کرنے کی اہل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں سلیمہ امتیاز بات کرتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا، “یہ صرف میری جیت نہیں ہے، یہ پاکستان کی ہر خواہشمند خاتون کرکٹر اور امپائر کی جیت ہے۔ مجھے امید ہے کہ میری کامیابی ان بے شمار خواتین کو حوصلہ دے گی ،جو کھیل میں اپنی شناخت بنانے کا خواب دیکھتی ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، “یہ لمحہ کرکٹ میں خواتین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور اس ترقی کو فروغ دینے کے لیے پی سی بی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔”
آپ کو بتاتے چلیں کہ سلیمہ امتیاز نے 2008 میں پی سی بی کے خواتین امپائر پینل کو جوائن کیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ تین سالوں میں ایشین کرکٹ کونسل کے کئی ٹورنامنٹس میں امپائرنگ کی ہے۔سلیمہ امتیاز نے کہا کہ ‘میرا اپنا خواب تھا کہ میں بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کروں، مجھے ایشین کرکٹ کونسل میں مواقع ملے لیکن اعلیٰ سطح پر کام کرنا ہمیشہ حتمی مقصد ہوتا ہے۔’
بیٹی کھیلتی ہے انٹرنیشنل کرکٹ
قابل ذکر ہے کہ سلیمہ امتیاز کی بیٹی کائنات امتیاز پاکستان کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتی ہیں۔ کائنات نے اب تک کل 40 بین الاقوامی میچز کھیلے ہیں، جن میں 19 خواتین کے ون ڈے اور 21 خواتین کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل شامل ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے تیز گیند باز کائنات نے ون ڈے کی 16 اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ کائنات نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی 12 اننگز میں 8 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔
بھارت ایکسپریس
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور