اسپورٹس

Pakistani Cricketer Retires before Asia Cup 2025: ایشیا کپ سے پہلے پاکستان کے اس کھلاڑی نے کردیا ریٹائرمنٹ کا اعلان، روز 150 چھکے لگانے کا کیا تھا وعدہ

ایشیا کپ 2025 کی شروعات سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کوایک بڑی خبر ملی ہے۔ ٹیم سے لمبے وقت سے باہرچل رہے اس طوفانی بلے باز نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ 33 سال کے آصف علی نے پیر، یکم ستمبرکوسوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا، ”آج میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔ پاکستان کی جرسی پہننا اور ملک کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا احترام رہا ہے۔ کرکٹ کے میدان پراپنے ساتھیوں، کوچ اورفینس سے جو پیارملا، اس کے لئے میں شکرگزار ہوں۔“

سال 2018 میں کیا تھا ڈیبیو

آصف علی نے سال 2018 میں پاکستان کے لئے پہلے ٹی-20 اور پھر دو ماہ بعد ونڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ ٹیم میں انہیں ایک پاورہٹر اورفنیشرکے طورپر جگہ دی گئی تھی۔ شروعات میں کچھ اننگوں میں انہوں نے چمک دکھائی، لیکن مسلسل بہتر کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔ گزشتہ دو سال سے وہ انٹرنیشنل ٹیم سے باہرچل رہے تھے اورواپسی کی امیدیں بھی کم ہوتی جا رہی تھیں، جس کے بعد اب انہوں نے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ آصف علی نے اپنا آخری ونڈے اپریل 2022 میں اورآخری ٹی-20 اکتوبر2023 میں کھیلا تھا۔ اس کے بعد سے وہ قومی ٹیم سے باہر تھے اوردوبارہ انتخاب کا امکان کم ہوتا دیکھ کرانہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لیا۔

’150 چھکوں‘ والے بیان سے آئے سرخیوں میں

اپنی طوفانی بلے بازی کے لئے پہچانے جانے والے آصف علی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ روزانہ نیٹس میں 150 چھکے لگاتے ہیں۔ اس بیان کی وجہ سے وہ سرخیوں میں آگئے تھے اورفینس کوان سے بڑے بڑے شاٹس کی امیدیں تھیں۔ حالانکہ میدان پروہ اس دعوے کے مطابق، کارکردگی نہیں پیش کرسکے اورناکام ثابت ہوئے تھے۔

ایشیا کپ اورہندوستان کے خلاف ناکام

آصف علی کو2022 میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں موقع ملا تھا۔ افغانستان کے خلاف ایک میچ جتانے والی اننگ کے علاوہ ان کا بلّا خاموش رہا۔ ہندوستان کے خلاف دو مقابلوں میں انہوں نے 15 گیندوں پر 25 رن بنائے تھے، جبکہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2022 میں ٹیم انڈیا کے خلاف صرف دو ہی رن بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی ان کی تنقید ہونے لگی تھی۔

آصف علی کے کیریئرکے اعدادوشمار

آصف علی کا کیریئرامیدوں پرکھرا نہیں اترسکا، جیسے انہوں نے دعوے کئے تھے۔ انہوں نے پاکستان کے لئے کل 79 انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ انہوں نے ٹی-20 انٹرنیشنل میچ میں 58 میچ کھیلے۔ جس میں 577 رن بنائے۔ ان کا اوسط 15 کا رہا جبکہ اسٹرائیک ریٹ 133 رن کا رہا ہے۔ وہیں ونڈے  انٹرنیشنل میں 21 میچ کھیلنے کا موقع ملا، جس میں انہوں نے 382 رن بنائے۔ ان کا اوسط 25 کا رہا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب…

16 minutes ago

Asian Games 2026: انکش پنگھال کا گولڈن پنچ، 6میڈل کے ساتھ ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم

انکش پنگھال کے گولڈ کے ساتھ ہی ایشیئن گیمز 2026 میں ہندوستان کی باکسنگ مہم…

33 minutes ago

Gold Smuggling Case: رانیہ راؤ پر پھر کسا شکنجہ، چاروں ملزمان پرتقریباً 270 کروڑ روپے جرمانہ

الزام ہے کہ سونا جسم کے مختلف حصوں، کپڑوں اور جوتوں میں چھپا کر ہندوستان…

1 hour ago