چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس مقابلے میں پاکستان کی ٹیم بمشکل ڈھائی سو رنز کے قریب پہنچ سکی ہے۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سعود شکیل نے رنز بنائے ۔ انہوں نے 62 رنوں کی بدولت پاکستانی ٹیم کو کچھ مضوطی فراہم کی ۔وہیں کپتان محمد رضوان نے بھی 46 رنز بنائے البتہ اس کیلئے انہوں نے 77گیندوں کا سامنا کیا۔ ان دونوں کے علاوہ باہر اعظم 23 رنز،امام الحق10 رنز،خوش دل شاہ 38 رنز اور سلمان آغا کی 19 رنوں کی بدولت پاکستان کی پوری ٹیم پچاس اوور میں 241 رنز ہی بنا سکی اور آخری گیند پر پاکستان کا آخری وکٹ بھی گر گیا۔
ہندوستان کی طرف بہترین گیندباوں نے پاکستان کے بلے بازوں کو قدم جمانے نہیں دیا۔کلدیپ یادو نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے جبکہ ہاردک پانڈیا دو وکٹ گرانے میں کامیاب رہے ۔البتہ محمد شامی ایک بھی وکٹ حاصل کرپائے۔البتہ مجموعی طور پر گیندبازی کافی کامیاب رہی جس کی وجہ سے پاکستان کے بلے بازوں کو بہت زیادہ ہاتھ کھولنے کا موقع نہیں ملا۔اب ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو اپنا ہاتھ کھولنے کا موقع ملنے والا ہے۔
تھراڈ اور رادھن پور میں قائم ہوں گے نئے پلانٹس، روزانہ 175 میٹرک ٹن گوبر…
سال 2026 کے قانون ساز کونسل انتخابات کے نتائج بہار، اتر پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر…
علاقائی حکومت کی ترجمان نے کہا کہ فی الحال حادثے کی اصل وجہ کا پتہ…
نوی ممبئی میں دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد، یوگا اور قدرتی علاج کے ذریعے…
آئی آئی ٹی کانپور اپنے مشہور سالانہ ثقافتی میلے ’انتراگنی 2026‘ کے 61ویں ایڈیشن کے…
ورکشاپ کا مقصد طبی ماہرین کو عملی مہارت اور علم فراہم کرنا ہے، تاکہ کینسر…