اسپورٹس

Pakistan Squad Possible Changes: سیریز کے درمیان تبدیل ہوگا پاکستان کا چیف کوچ! کئی کھلاڑیوں کی ہوگی چھٹی

انگلینڈ کے خلاف تین ٹسٹ میچوں کی سیریزکوپاکستانی ٹیم پہلے ہی ہارچکی ہے۔ اب وہ زیادہ سے زیادہ سیریزکا اختتام 1-2 کے ساتھ کرسکتی ہے۔ اب تک دونوں ٹسٹ میچوں میں پاکستانی ٹیم کوبڑے فرق سے ہارملی ہے۔ تیسرا ٹسٹ میچ 9 ستمبرسے برمنگھم میں کھیلا جائے گا، اس سے پہلے صرف پاکستانی ٹیم ہی نہیں بلکہ اس کا کوچ بھی بدلنے والا ہے۔ برمنگھم ٹسٹ میچ سے پہلے مائیک ہیسن چیف کوچ کے طورپرپاکستانی ٹیم سے جڑسکتے ہیں۔ ابھی ٹسٹ کوچ کی ذمہ داری سرفرازاحمد کے پاس ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سرفرازخان انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ جڑے رہیں گے، لیکن ان کے چیف کوچ کی پوزیشن کا مستقبل محفوظ نہیں ہے۔ پہلے ٹسٹ میں زخمی ہونے والے امام الحق کوواپس گھربھیجا جاسکتا ہے، جن پرفرضی چوٹ کے الزام بھی لگے ہیں۔ صرف امام الحق ہی نہیں محمد رضوان کی بھی ٹسٹ ٹیم سے چھٹی ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، صائم ایوب اورعرفات منہاس کوانگلینڈ بلانے کے بارے میں جانکاری دے دی گئی ہے اورباقی کھلاڑیوں کی ری پلیسمنٹ جلد اعلان کیا جاسکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی بلے بازی اتنی بے کاررہی ہے کہ انگلینڈ دورے کی چاروں اننگوں میں وہ 200 رنوں کا اعدادوشمارنہیں چھو سکی ہے۔ مائیک ہیسن ابھی پاکستان کی سفید گیند ٹیم کے کوچ ہیں اور وہ برمنگھم میں کھیلے جانے والے آخری مقابلے سے پہلے ٹسٹ کوچ کے طورپرٹیم سے جڑسکتے ہیں۔ حالانکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان میں سے کسی بھی تبدیلی کی اب تک باضابطہ طورپر تصدیق نہیں کی ہے۔

 کوچ بدلنے اورٹیم میں تبدیلی کی خبروں کا اس وقت آنا کافی حیران کرنے والا ہے۔ مائیک ہیسن اورہائی پرفارمنس ڈائریکٹرعاقب جاوید لارڈس ٹسٹ کے نتائج سے پہلے ہی لندن پہنچ گئے تھے۔ پی سی بی نے اس کی وجہ کنگ چارلس کے ذریعہ ڈنرکی میزبانی کو بتایا تھا، جو2 ستمبرکوہونا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی، سی اواوسمیراحمد اورپاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے چیف سلمان نصیربھی اس ڈنرکا حصہ بن سکتے ہیں۔ سیریزپرنظرڈالیں توپاکستانی ٹیم پہلا ٹسٹ میچ اننگ اور103 رنوں کے بڑے فرق سے ہارگئی تھی۔ جب لارڈس ٹسٹ کی باری آئی توہارکا فرق ضرورکم ہوا، لیکن نتیجہ نہیں بدلا۔ اس بار پاکستانی ٹیم کو 194 رنوں کی ہارکا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

4 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

6 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

6 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

7 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

7 hours ago