پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان روک دیاہے۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے سلیکشن کے عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، جب تک سلیکشن کے عمل کا تمام پراسس مکمل نہیں کیا جاتا ٹیم کا اعلان نہیں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر اعتراض نہیں اٹھایا بلکہ باقاعدہ میٹنگز نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے اب تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا۔
چند روز قبل ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ پر حتمی مشاورت مکمل کرلی گئی تھی اور ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے 15 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں 5 فاسٹ باؤلرز، 4 آل راؤنڈرز اور 3 وکٹ کیپرز کو رکھا گیا تھا۔دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ کے لیے جانے والے 18 رکنی اسکواڈ میں سے ہی 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا جب کہ دیگر 3 کھلاڑیوں کو ٹریول ریزرو کے طور پر رکھا گیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیم کے انتخاب کیلئےکسی اجلاس کی کارروائی کے منٹس محسن نقوی تک نہ پہنچائے گئے جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کا نوٹس لیا۔ذرائع کے مطابق جب تک سلیکشن کے عمل کا تمام پراسیس مکمل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان نہیں ہو گا۔
ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، ابرار احمد، عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر حسن علی، آغا سلمان اور عرفان نیازی اضافی کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…