اسپورٹس

$20,000 Per Seat For India vs Pakistan Game: انڈیا-پاکستان کے بیچ ہونے والے کرکٹ میچ کے ایک ٹکٹ کی قیمت 17 لاکھ روپئے کے قریب،للت مودی نے لگائی پھٹکار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ ورلڈ کپ 2 جون سے 29 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ اس دوران نیویارک میں 8 میچ کھیلے جائیں گے۔ جس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان زبردست مقابلہ بھی شامل ہے۔ آئی سی سی نے اس حوالے سے ٹکٹ بھی جاری کیے ہیں جن کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ڈائمنڈ کیٹیگری کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار ڈالر (تقریباً 16.65 لاکھ روپے) رکھی گئی ہے۔ یہ دیکھ کر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے  سابق چیف للت مودی برہم ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے آئی سی سی کو بھی آئینہ دکھایا۔

درحقیقت سیاسی تناؤ کی وجہ سے 2012 سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی۔ اس کے بعد سے یہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی ٹورنامنٹ یا ایشیا کپ میں ہی آمنے سامنے آتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے شائقین کا جنون بہت بڑھ گیا ہے۔ ایسے میں آئی سی سی بھی اس کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے اور ٹکٹ کی قیمت لاکھوں روپے رکھ دی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمت 300 ڈالر (تقریباً 25 ہزار) سے شروع ہوئی ہے۔

للت مودی نے ایکس پر شیئر کئے گئے پوسٹ میں لکھا، ‘یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ آئی سی سی انڈیا-پاکستان میچ کے لیے ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ 20 ہزار ڈالر میں فروخت کر رہا ہے۔ یہ ورلڈ کپ امریکہ میں اس کھیل کو فروغ دینے اور شائقین کو جوڑنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، منافع کمانے کے لیے نہیں۔تقریباً 2.28 لاکھ روپے میں ٹکٹ فروخت کرنا کرکٹ نہیں ہے۔آپ کو بتادیں کہ جب ہم نے آئی سی سی کی ویب سائٹ پر نظر ڈالی تو 70 فیصد ٹکٹ (22 مئی تک) فروخت ہو چکے تھے، جن کی قیمت نہیں دکھائی گئی۔ دستیاب ٹکٹوں میں ڈائمنڈ کیٹیگری کے ٹکٹ کی قیمت 10 ہزار ڈالر (تقریباً 8.32 لاکھ روپے) دی گئی ہے۔ جبکہ سب سے کم قیمت کا ٹکٹ تقریباً 2.28 لاکھ روپے دکھایا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

55 mins ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

3 hours ago