اسپورٹس

Champions Trophy 2025: انٹرنیشنل کرکٹ کے لائق نہیں پاکستانی اسٹیڈیم، پی سی بی کے چیئرمین نے ہی اپنے ملک کی بتا دی حقیقت

آئندہ سال فروری-مارچ میں پاکستان کوچمپئنزٹرافی 2025 کی میزبانی کرنی ہے، جس سے متعلق پہلے سے ہی کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے کھیلنے نہ کھیلنے پرسوال بنا ہوا ہے اوراس کا بھی امکان ہے کہ ٹورنا منٹ کا انعقاد ہائی برڈ ماڈل پرہوسکتا ہے۔ پھربھی پاکستان تواس کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ نے ہی اپنے ملک کے کرکٹ اسٹیڈیم کی پول کھول دی ہے اورکہا کہ پاکستان کے اسٹیڈیم انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لائق نہیں ہیں۔

چمپئنزٹرافی سے متعلق پاکستان میں لاہوراورکراچی جیسے سب سے مقبول اورسب سے اہم اسٹیڈیم میں ان دنوں کام چل رہا ہے۔ پی سی بی انہیں ٹورنا منٹ سے پہلے تیارکرنے میں مصروف ہے، جس پرکروڑوں روپئے خرچ ہورہے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ پاکستانی اسٹیڈیم کی خستہ حالت ہے، جس سے متعلق پہلے بھی کئی بارفین اورمیڈیا سوال اٹھاتی رہی ہیں اوراب خود پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

1980 کی دہائی کے پاکستانی اسٹیڈیم

لاہورکی قذافی اسٹیڈیم میں چل رہے کاموں کا جائزہ لینے پہنچے محسن نقوی نے پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کھل کر اپنی مایوسی ظاہرکی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسٹیڈیم کی حالت ابھی بھی 190 کی دہائی کی ہے اوراگرکسی کواس دورمیں ہی جینا ہے تواسٹیڈیم صحیح لگیں گے، لیکن آج کے دور کے لحاظ سے وہ کہیں نہیں نظرآتے۔ انہوں نے اسٹیڈیم میں اچھی سیٹوں، ٹوائلیٹ اوردیگرسہولیات کی کمی کا ذکرکیا اورکہا کہ پوری دنیا کے بڑے بڑے جدید اسٹیڈیم کے سامنے پاکستانی اسٹیڈیم نہیں ٹکتے۔ محسن نقوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس لئے کئی اسٹیڈیم کے بڑے حصے کو پھرسے بنایا جا رہا ہے تاکہ چمپئنزٹرافی کے لئے وہ تیاررہیں۔

 

تبدیل کرنے پڑا اسٹیڈیم

حالانکہ اسٹیم میں تعمیری کام کی وجہ پاکستان کوفضیحت بھی جھیلنی پڑرہی ہے۔ اس کی تازہ مثال بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی ٹسٹ سیریز ہے، جس کا آغاز 21 اگست سے ہونا ہے۔ اس سیریزکے دوسرے ٹسٹ میچ سے متعلق کافی ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ پہلے تو پی سی بی نے اس میچ کے لئے ناظرین کوانٹری دینے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن پھرتعمیری کام کا حوالہ دیتے ہوئے ناظرین کی انٹری پرپابندی لگاتے ہوئے اسے بغیرناظرین کے ہی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب کھلاڑیوں اورمزدوروں کی سیکورٹی کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے میچ کوکراچی سے شفٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ میچ اب راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا، جہاں پہلا ٹسٹ میچ کھیلا جانا ہے۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

6 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago