پاکستان کرکٹ کے سلیکشن کمیٹی میں سرفراز احمد کو ذمہ داری ملنے کی خبر ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے حوالے سے یہ کہا جا رہا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اب اگرایسا ہے تو آنے والے دوروں کے لئے وہ پاکستان کی ٹیم کا سلیکشن کرتے ہوئے نظرآسکتے ہیں۔ سرفرازاحمد کے پاس انٹرنیشنل میچوں کا کافی تجربہ ہے۔ وہ پاکستان کے کپتان بھی رہے ہیں اور اپنی کپتانی میں ٹیم کو 2017 میں ہوئی چمپئنز ٹرافی بھی جتا چکے ہیں۔
سلیکشن کمیٹی میں سرفرازاحمد کو ذمہ داری
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سرفرازاحمد کے نام پرابھی باضابطہ طورپرمہرنہیں لگی ہے، لیکن آنے والے دنوں میں اس کا اعلان ہونے کا مکمل امکان ہے۔ سرفرازاحمد کوسلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کے پیچھے پی سی بی کی نئی سوچ اورارادے کو بتایا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ کے سلیکشن پینل کے ساتھ جڑکرسرفرازاحمد کوپھرسے ایک موقع نیشنل ڈیوٹی کرنے کا مل سکتا ہے۔
پاکستان کے سابق کپتان سرفرازاحمد
37 سال کے سرفرازاحمد نے پاکستان کے لئے آخری بارسال 2023 میں ٹسٹ کرکٹ میں نمائندگی کی تھی۔ وہ پاکستان کے ایسے کپتان رہے ہیں، جن کے پاس تینوں ہی فارمیٹ میں قیادت کرنے کا تجربہ رہا ہے۔ سرفرازاحمد کی کپتانی کوتاریخی چمپئنزٹرافی جیت کے لئے جانا جاتا ہے، جہاں پاکستان نے ہندوستان کوہرا کرخطاب جیتا تھا۔
پی سی بی کے سلیکشن پینل میں کون کون؟
فی الحال پاکستان کی مینس کرکٹ ٹیم کے سلیکشن پینل میں عاقب جاوید، علیم ڈار، حسن چیما، اظہرعلی اور اسد شفیق کا نام ہے۔ اگرسرفراز احمد کے نام پرسلیکٹرس کے طورپرمہرلگتی ہے توپھریہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کودیکھتے ہوئے لیا گیا پی سی بی کا ایک بہتر فیصلہ مانا جائے گا۔
ہیلتھ کیئر اور ایف ایم سی جی کے شعبے کی کمپنی کُوپڈ لمیٹڈ (Cupid Ltd)…
آئی ٹی سٹی، ویلنیس سٹی، نیمش نگر اور ورون وہار سمیت 4 بڑے ترقیاتی منصوبوں…
ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…
پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…
بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…
پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…