بھارت ایکسپریس۔
Usman Qadir On Babar Azam: پاکستان کے لیگ اسپنرعثمان قادراور پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم اچھے دوست مانے جاتے ہیں۔ دونوں کھلاڑی پاکستان سینئرٹیم کے علاوہ جونیئرلیول پرساتھ ساتھ کھیل چکے ہیں، لیکن اس درمیان عثمان قادر نے بابراعظم کے ساتھ دوست پربڑا بیان دیا ہے۔ دراصل، عثمان قادرکا ماننا ہے کہ بابراعظم کی دوستی کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ تاہم عثمان قادر نے بابراعظم کے لئے ایسا کیوں کہا؟
عثمان قادر نے بابراعظم کے لئے کیا کہا؟
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ اپنی پسند کے کھلاڑیوں کو زیادہ توجہ دیتے ہیں، لیکن عثمان قادر نے بابراعظم پر بڑا بیان دیا ہے۔ عثمان قادر نے کہا کہ بابراعظم کے ساتھ دوستی میرے لئے خسارے کا سودا ہے۔ ساتھ ہی عثمان قادر نے بتایا کہ بابراعظم کے ساتھ رشتے کیسے ہیں… عثمان قادر کہتے ہیں کہ میری اور بابراعظم کی دوستی کوئی نئی نہیں ہے، بلکہ ہم دونوں کافی دنوں سے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
عثمان قادرکے مطابق، میں اوربابراعظم انڈر-15 ٹرائل کے علاوہ ساتھ ساتھ کھیلتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نقادوں کو لگتا ہے کہ بابراعظم کے ساتھ دوستی کے سبب ٹیم میں ہوں، لیکن اگرایسا ہوتا تو کبھی ٹیم سے باہرنہیں ہونا چاہئے تھا۔ تاہم ٹیم سے باہر ہوتا رہا ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستانی کپتان بابراعظم کی دوستی نے مجھے فائدہ نہیں بلکہ نقصان پہنچایا ہے۔ عثمان قادر کے مطابق، بابراعظم کے دوست ہونے کے ناطے اضافی دباو رہتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…