بھارت ایکسپریس۔
Pakistan Cricket Baord Under PMO: پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالت اس وقت کافی خراب چل رہی ہے۔ ونڈے ورلڈ کپ 2023 میں ٹاپ-4 سے بھی باہرہونے کے بعد پاکستانی ٹیم میں کئی بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی تھیں۔ پہلے بابراعظم سے کپتانی چھین لی گئی پھراس کے بعد کوچنگ اسٹاف میں بھی بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی تھی۔ اب ایک بارپھر پاکستان کرکٹ میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ دراصل، پی سی بی اب راست طورپر پاکستان کے وزیراعظم کے ماتحت کردی گئی ہے۔ اس کے بعد پی سی بی تمام رپورٹس کو وزیراعظم دفترکو سونپے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیکھتے ہوئے یہ کافی بڑا قدم مانا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ میں نئی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔ دراصل، اس سے پہلے پی سی بی آئی پی سی کے دائرے میں آپریشن کیا جاتا تھا اور اس کو پہلے اسے صوبائی رابطہ وزارت کے زیرکنٹرول کیا جاتا تھا، لیکن اب یہ براہ راست وزیراعظم کے دفتر(پی ایم او) سے چلایا جائے گا۔ دراصل، اس قدم کو اٹھانے کی اہم وجہ پاکستان کرکٹ کو نئی سطح پرلے کرجانے سے متعلق ہے، جسے پاکستان کرکٹ میں ترقی اورکارکردگی پرزیادہ دھیان دیا جاسکے۔ حالانکہ یہ امید بھی کی جارہی ہے کہ سیدھا پی ایم او کے ہاتھوں میں کرکٹ کی کمان سونپنے کے بعد مستقبل میں پاکستان کرکٹ میں یہاں سے بڑی تبدیلی دیکھنے کو ضرور ملنے والی ہیں۔
پاکستان کرکٹ کی حالت خراب
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کے بعد دیکھنا یہ ہوگا کہ اب یہاں سے پاکستان کرکٹ ترقی کرتا ہے یا نہیں۔ قابل ذکرہے کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی بڑی سی بڑی ٹیموں کو ٹکردینے کی ہمت رکھتی تھی۔ وہیں اب اس کومسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ونڈے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جس کے بعد پہلے بابراعظم کود کپتانی سے ہٹا دیا گیا۔
کوچنگ اسٹاف میں بھی کئی بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ اس کے بعد بھی پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں تین ٹسٹ کی سیریز0-3 سے گنوانی پڑی۔ اس کے بعد ٹی-20 کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں نیوزی لیںڈ نے 1-4 سے ٹی-20 سیریز میں شکست دے دی، جس کے بعد اس ٹیم پرکئی بڑے سوال کھڑے ہونے لگے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…