اسپورٹس

Pakistan announced Squad for T20 World Cup: ٹی-20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے درمیان پاکستان نے کیا 15 رکنی ٹیم کا اعلان، فلاپ بابراعظم کو ملی جگہ

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کی بائیکاٹ کی خبروں کے درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنا منٹ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی-20 ورلڈ کپ کی پاکستان ٹیم میں سابق کپتان بابراعظم کو بھی جگہ ملی ہے۔ گزشتہ کافی وقت سے بابراعظم ٹی-20 ٹیم سے باہرچل رہے تھے، لیکن بورڈ نے ورلڈ کپ میں ان کے تجربے کودیکھتے ہوئے ٹیم میں انہیں جگہ دی ہے۔ سلمان آغا کی قیادت والی پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 7 فروری کوکھیلے گی۔ ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 ہندوستان اورسری لنکا میں کھیلا جانے والا ہے۔ وہیں، پاکستانی ٹیم اپنے سبھی میچ سری لنکا میں کھیلے گی۔

بابراعظم کے اسٹرائیک ریٹ پراٹھے تھے سوال

پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم نے 2024 ٹی-20 ورلڈ کپ بھی کھیلا تھا، لیکن اس کے بعد ان کی کافی تنقید ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ان کوٹیم میں اندرباہرکیا جا رہا ہے۔ ایسے میں ایک بارپھربابراعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ حالانکہ ٹیم سے باہرچل رہے بابراعظم آسٹریلیا میں کھیلی جارہی بگ بیش لیگ کھیل رہے تھے، جہاں ان کا اسٹرائیک ریٹ کافی خراب رہا ہے اور بی بی ایل میں بابراعظم کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سب چیزوں کونظراندازکرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لئے ان پربھروسہ ظاہرکیا ہے۔

اسٹارتیزگیند بازہوا باہر

پاکستان کے سب سے تیزگیند بازحارث روف کوٹی-20 ورلڈ کپ کی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ حالانکہ پاکستان اپنی گیند بازی کے لئے ہی جانا جاتا ہے۔ حارث روف کے نہ ہونے کے بعد بھی ٹیم کے پاس شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اورفہیم اشرف جیسے گیند بازہیں، جواپنی تیزرفتارگیند بازی سے اپوزیشن بلے بازوں کے پسینے چھڑوا سکتے ہیں، لیکن پھربھی کہیں نہ کہیں ٹیم کو حارث روف کی کمی محسوس ہوسکتی ہے۔ کیونکہ حارث روف 145 سے زیادہ کی رفتارسے مسلسل گیند بازی کرتے ہیں، جس سے بلے بازوں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پہلی بارورلڈ کپ کھیلیں گے 6 پاکستانی کھلاڑی

پی سی بی نے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے، جس میں کافی نوجوان کھلاڑی بھی ہیں۔ اس ٹیم میں ایک دونہیں بلکہ کل 6 کھلاڑی پہلی بارٹی-20 ورلڈ کپ کھیلنے والے ہیں۔ اس میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، عثمان طارق اورصاحب زادہ فرحان ہیں، جوپہلی بارورلڈ کپ کا تجربہ کریں گے۔ حالانکہ ان 6 کھلاڑیوں کے علاوہ سبھی کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کھیلا ہوا اورانہیں کافی تجربہ بھی ہے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

سلمان علی آغا (کپتان)، ابراراحمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فخرزماں، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحب زادہ فرحان (وکٹ کیپر)، سیم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، عثمان خان اورعثمان طارق۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

5 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

6 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

7 hours ago