اسپورٹس

Sushil Kumar Released From Tihar Jail: پہلوان سشیل کمار تہاڑ جیل سے نکلے باہر، ساگردھنکھڑ قتل معاملے میں ہائی کورٹ نے دی ہے ضمانت

Wrestler Sushil Kumar News: اولمپک میڈلسٹ رہے پہلوان سشیل کمار تہاڑجیل سے باہر آگئے ہیں۔ جونیئرپہلوان ساگردھنکھڑ قتل معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے سشیل کمار کو مستقل ضمانت دی تھی۔ دو دن پہلے منگل (4 مارچ) کو ہائی کورٹ سے پہلوان سشیل کمار کو ضمانت ملی تھی اور جمعرات (6 مارچ) کو باہرآگئے ہیں۔

جسٹس سنجیو نرولا نے پہلوان سشیل کمارکوراحت دی تھی اور 50,000 روپئے کا نجی مچلکہ اوراتنی ہی رقم کی دوضمانتیں بھرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ معاملہ درالحکومت دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم میں سابق جونیئرنیشنل کشتی چمپئن ساگر دھنکھڑ کے قتل سے متعلق ہے۔

پراپرٹی تنازعہ میں دھنکھڑپر جان لیوا حملے کا الزام

سشیل کماراوردیگرکے خلاف مئی 2021 میں مبینہ پراپرٹی تنازعہ سے متعلق ساگردھنکھڑپرجان لیوا حملہ کرنے کا الزام ہے۔ اس حملے میں ساگردھنکھڑکے دو دوست بھی زخمی ہوئے تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، ساگردھنکھڑ کے سرپرکسی چیز سے حملہ کرنے پر چوٹ پہنچی تھی۔ سشیل کمارکی طرف سے پیش وکیل آرایس ملک اورسمت شوقین نے کہا تھا کہ سشیل کمار گزشتہ ساڑھے تین سال سے جیل میں ہیں اور استغاثہ فریق نے 200 گواہوں کا حوالہ دیا ہے، جبکہ اب تک صرف 31 کی ہی گواہی ہوئی ہے۔

مئی 2021 میں پہلوان سشیل کمار کی ہوئی تھی گرفتاری

استغاثہ فریق نے جہاں اس عرضی کی مخالفت کی، وہیں وکیل ملک نے دلیل دی کہ مقدمہ پورا ہونے میں لمبا وقت لگے گا اورسشیل کمارکوتاخیرکی بنیاد پرراحت دی جانی چاہئے۔ پہلوان سشیل کمارکومئی 2021 میں گرفتارکیا گیا تھا اورانہیں گھٹنے کی سرجری کے لئے ایک ہفتے کی عبوری ضمانت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اکتوبر2022 میں نچلی عدالت نے سشیل کمارکے خلاف اسلحہ ایکٹ کے علاوہ قتل، مجرمانہ سازش، دھمکانے اورخطرناک ہتھیارسے حملہ کرنے سمیت جرائم میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کے تحت الزامات طے کئے۔ نچلی عدالت نے کہا تھا کہ ساگر دھنکھڑ کا اغوا کرکے اسٹیڈیم میں لائے جانے کے بعد کئی ملزمین نے بیس بال اورہاکی اسٹک سے ان پر بری طرح حملہ کیا تھا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

20 seconds ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

24 minutes ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

2 hours ago