اسپورٹس

India vs Pakistan, T20 World Cup 2024: اس بار پاکستان کے گیم چینجر افتخار احمد بھارت کے لیے سب سے بڑا خطرہ

جیسے جیسے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلے کے دن قریب آرہے ہیں۔ اس دوران لوگوں کے دل کی دھڑکنیں بہت تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ جب بھی یہ دونوں ٹیمیں بڑے میچوں میں ٹکرائی ہیں۔ ہر وقت شائقین کو ہائی وولٹیج میچ دیکھنے کو ملا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہونے کو تیار ہیں۔ اس بار دونوں ٹیموں کے درمیان ٹکر 9 جون کو ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جا رہی ہے۔ دونوں ٹیمیں آئندہ میچ جیتنے کے لیے میدان میں خوب پسینہ بہا رہی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  پاکستان ٹیم میں ایک سے بڑھ کر ایک ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو اپنے دم پراکیلے ہی میچ جیتنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ اس میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی جیسے بڑے نام ہیں۔ لیکن  اس بار  جس کھلاڑی سے بلیو ٹیم کو سب سے زیادہ خطرہ ہے وہ کھلاڑی ہے ۔ وہ مڈل آرڈر آل راؤنڈر افتخار احمد ہیں۔ یہ 33 سالہ کرکٹر اپنی دھماکہ خیز بلے بازی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔

افتخار احمد اگر کچھ دیر کے لیے میدان میں  ٹکےرہتے ہیں تو وہ پورے میچ کا رخ اکیلے ہی بدلنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ وہ اب تک گرین ٹیم کے لیے کل 64 ٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ لے چکے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے 53 اننگز میں 25.0 کی اوسط سے 975 رنز بن چکے ہیں۔

افتخاراحمدکو اکثر لوئر آرڈر میں بیٹنگ کرتے دیکھا جاتا ہے۔ اگر انہیں اپر آرڈر میں بلے بازی کا موقع ملتا تو ان کے رنز کے اعداد و شمار مزید بڑھ سکتے تھے۔

افتخار احمدگیند سے بھی میچ بدلنے کے ماہر ہیں

افتخار احمد نہ صرف بلے سے بلکہ گیند سے بھی میچ کا رخ بدلنے کے ماہر ہیں۔ وہ اب تک پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی کی 23 اننگز میں بولنگ کر چکے ہیں۔ اس دوران انہیں 8 کامیابیاں ملی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس عرصے میں انہوں نے 7.04 کی اکانومی پر رنز خرچ کیے ہیں۔ جسے برا نہیں کہا جائے گا۔

افتخار احمد کا بھارت کے خلاف اسٹرائیک ریٹ

افتخار احمد اب تک بھارت کے خلاف کل 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ لے چکے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے 3 اننگز میں 40.50 کی اوسط سے 81 رنز بن چکے ہیں۔ اس دوران ان کی ذاتی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ 51 رنز رہا ہے۔ افتخار نے یہ رنز بھارت کے خلاف 142.10 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Adani Swirl Transit Hotel: نوی ممبئی ایئرپورٹ پر اڈانی گروپ نے شروع کیا Swirl ٹرانزٹ ہوٹل، اب ایئرپورٹ کے اندر ہی آرام اور کام کی سہولت

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…

22 minutes ago

Eknath Shinde met PM Modi: وزیر اعظم مودی سے ملے ایکناتھ شندے، خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کے لیے مرکز سے بڑی مالی مدد کی امید

مہاراشٹر میں خشک سالی کی سنگین صورتحال پر تقریباً ایک گھنٹے تک ہوئی بات چیت،…

59 minutes ago

Singer Sunita Rao Story: سونیتا راؤ نے 90 کی دہائی کے ہٹ گانے کا سنایا قصہ، کہا- ’’غلط سنگر کو دیا گیا تھا کریڈٹ‘‘

فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ میں ریوینا ٹنڈن کے علاوہ سابق ڈبلیو ڈبلیو ایف، جو اب…

1 hour ago