اسپورٹس

West Indies vs Sri Lanka, 1st ODI: نسانکا- مینڈس کی شاندار بیٹنگ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 41 رنز دی سے شکست

نئی دہلی :کنگسٹن کے سبینا پارک میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز کا شاندار آغاز کیا۔ سری لنکا کے دیے گئے 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 49.2 اوورز میں 262 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز جان کیمبل اور جسٹن گریویز نے محتاط انداز میں کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 50 رنز جوڑے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کیمبل 17 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد کیسی کارٹی 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔جسٹن گریویز نے اچھی مزاحمت دکھائی اور 45 رنز کی اننگز کھیلی ،جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کپتان شائی ہوپ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 56 رنز بنائے لیکن وہ ٹیم کو فتح کی جانب نہ لے جا سکے۔ شیرفین ردرفورڈ صرف 5 رنز بنا سکے ،جب کہ روسٹن چیز نے 33 رنز کی کارآمد اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں گوڈاکیش موتی نے 22 اور میتھیو فورڈ نے 15 رنز بنائے، جب کہ شماری جوزف 23 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 67 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہیش تھیکشنا نے 2 جب کہ وینندو ہسرنگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل سری لنکا نے بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ اننگز کا آغاز اگرچہ اچھا نہ تھا اور کامندو مینڈس صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، تاہم اس کے بعد پتھم نسانکا اور کوشل مینڈس نے شاندار انداز میں بیٹنگ سنبھالی۔دونوں کھلاڑیوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 136 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔ نسانکا نے 103 گیندوں پر 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کوشل مینڈس نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 72 رنز اسکور کیے۔

پون رتنا ئیکے نے 24 رنز بنائے ،جب کہ چارتھ اسالنکا نے 45 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ آخر میں جینتھ لیاناگے نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر 44 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، جس کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیند بازی میں جیڈن سیلز، میتھیو فورڈ اور روسٹن چیز نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، قابل ذکربات یہ ہے کہ  وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔اس جیت کے ساتھ سری لنکا نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے اور میزبان ٹیم پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

7 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

7 hours ago