اسپورٹس

India Vs Sri Lanka: نشاں مدوشکا کی نصف سنچری، سری لنکا کرکٹ الیون نے بھارت کے سامنے 207 رنز کا رکھا ہدف

سری لنکا کرکٹ الیون نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنانے کے بعد اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی۔ اس طرح ٹیم نے بھارت کے سامنے جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف رکھا ہے۔ دوسری اننگز میں سری لنکا کرکٹ الیون کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے رویندو رسنتھا کو محمد سراج نے صرف 8 رنز کے اسکور پر پویلین بھیج دیا۔ وہیں پسندو سوریابندرا کو پرسدھ کرشنا نے 4 رنز پر کلین بولڈ کردیا۔ پون رتنائیکے بھی بلے سے کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

تاہم پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے نشاں مدوشکا کی دوسری اننگز میں بھی شاندار کارکردگی جاری رہی۔ انہوں نے 73 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 63 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 10 چوکے لگائے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 86.30 رہا۔

انجلا بندارا نے 48 گیندوں پر 35 رنز بنائے، جبکہ کپتان سونل دینوشا صرف 9 رنز ہی بنا سکے۔ نپون دھننجایا اچھی فارم میں نظر آئے اور انہوں نے 56 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 46 رنز بنائے۔ دھننجایا کو رویندر جڈیجا نے پویلین بھیجا۔ رمیش مینڈس 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلی اننگز کے مقابلے میں دوسری اننگز میں بھارتی گیند بازوں کی کارکردگی بہتر نظر آئی۔ محمد سراج اور پرسدھ کرشنا نے اچھی لائن اور لینتھ کے ساتھ گیند بازی کی۔ وہیں گرنور برار نے بھی 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ تاہم عقیب نبی زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوئے اور انہوں نے 5 اوورز میں 27 رنز دیے۔ رویندر جڈیجا نے 33 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سری لنکا کرکٹ الیون کی جانب سے پہلی اننگز میں بنائے گئے 363 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنانے کے بعد اپنی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ بھارت کی جانب سے دیودت پڈیکل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری بنائی۔ پڈیکل نے 142 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ وہیں رویندر جڈیجا نے 63 اور مانَو سُتھار نے 31 رنز کا تعاون دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

9 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

10 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

11 hours ago