اسپورٹس

Nick Hockley on Test Cricket: کیا ٹیسٹ کرکٹ ہو جائے گا ختم، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈرافٹ کو کیوں کیا جا رہا ہے نظر انداز، جانئے نک ہاکلے نے کیا کہا؟

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جو ڈرافٹ پیش کیا گیا تھا اس پر تین بڑے ممالک بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے غور نہیں کیا۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ کے تین طاقتور بورڈز نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے صدر مارٹن سنیڈن کی تیار کردہ ایک دستاویز کو نظر انداز کر دیا جس میں ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لیے فیوچر ٹور پروگرام (FTP) میں تبدیلی کی سفارش کی گئی تھی۔

اس بارے میں غلط رپورٹ کی گئی: ہاکلے

ہاکلے نے SEN کرکٹ کو بتایا “واضح طور پر مجھے لگتا ہے کہ اس بارے میں غلط رپورٹ کی گئی ہے،” ۔ بلاشبہ، ابھی ہم اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ کرکٹ کیلنڈر کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے اور کرکٹ کو دنیا بھر میں کیسے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔” کرکٹ میں تبدیلیوں کے لیے جو ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے، اس میں انڈین پریمیئر لیگ کی طرح دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کے لیے اضافی ‘ونڈوز’ رکھنے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس سسٹم میں تبدیلی، ون ڈے کرکٹ میں اوورز کی تعداد 40 تک کم کرنے، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے متعلق خدشات وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لکھنو سپر جائنٹس نے کی ٹیم میں تبدیلی، جنوبی افریقہ کے عظیم کھلاڑی کی ہوئی انٹری

کرکٹ آسٹریلیا کا کھیل کی ترقی میں اہم کردار: ہاکلے

ہاکلے نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا آئی سی سی کو کھیل کے تینوں فارمیٹس میں آگے بڑھنے میں مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کام میں پوری طرح شامل ہیں۔ میرے خیال میں کرکٹ آسٹریلیا کا اچھا اثر و رسوخ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ کھیل کو بڑھانے کے حوالے سےہمیں آئی سی سی کے ساتھ حقیقت میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔” ہاکلے نے کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے کھیل کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، چاہے وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی شروعات ہو۔ میں آئی سی سی کے ایف ٹی پی ورکنگ گروپ کا حصہ ہوں اور اس بات کو یقینی بنا رہا ہوں کہ ہم تینوں فارمیٹس کو مضبوط بنائے رکھیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Supreme Court: بچوں کو انٹرنیٹ سے محروم کرنا درست نہیں، یہ بھی ان کا بنیادی حق ہے- سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…

26 minutes ago

Senior BJP leader Lal Krishna Advani: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے سامنے آیا ہیلتھ اپ ڈیٹ

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…

2 hours ago

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

3 hours ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

3 hours ago