اسپورٹس

Musheer Khan Double Century: سرفراز خان کے بھائی کی ڈبل سنچری، مشیر خان کا بلّا رنجی میں اگل رہا ہے آگ

Musheer Khan Double Century Ranji Trophy 2023-24: مشیر خان نے رنجی ٹرافی میں ممبئی کے لئے کھیلتے ہوئے ڈبل سنچری لگائی ہے۔ سرفراز خان کے چھوٹے بھائی نے بڑودرہ کے خلاف کھیلے جا رہے رنجی ٹرافی کے کوارٹرفائنل میں شانداراننگ کھیل کر مممبئی کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ مشیر خان نے 18 چوکے لگاکر ڈبل سنچری مکمل کی۔ ایک طرف بڑے بھائی سرفراز خان انگیلنڈ کے خلاف ہندوستان کے لئے جلوہ بکھیر رہے ہیں تو دوسری طرف چھوٹے بھائی نے فرسٹ کلاس میں کمال کردیا۔

مشیر خان نے شاندار اننگ کھیل کرممبئی کو مشکل حالات سے نکالا۔ ممبئی نے 90 رنوں کے اسکورپرچوتھا اور پھر142 پرپانچواں وکٹ گنوا دیا تھا، لیکن اس درمیان مشیر خان ایک طرف کھڑے رہے اورانہوں نے ٹیم کو شانداراسکورتک پہنچانے میں مدد کی۔ مشیر خان کی یہ اننگ ممبئی کو جیت کی طرف لے جاتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ ایک وقت پرخستہ حال ممبئی اب مشیرخان کی ڈبل سنچری کے بعد جیت کا مضبوط دعویدار مانی جار ہی ہے۔

بڑودرہ کے خلاف کوارٹرفائنل کو ہٹاکرمشیر خان نے صرف تین فرسٹ کلاس میچ ہی کھیلے ہیں۔ مشیر خان نے دسمبر 2022 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا۔ ڈبل سنچری والے مقابلے سے پہلے مشیر خان نے تین میچوں کی 5 اننگوں میں بلے بازی کرتے ہوئے 19.20 کی اوسط سے صرف 96 رن بنائے تھے، لیکن اب کیریئرکے چوتھے ہی فرسٹ کلاس میچ میں مشیرخان نے تاریخی اننگ کھیل دی۔

انڈر-19 ورلڈ کپ میں بکھیرا تھا جلوہ

واضح رہے کہ حال ہی میں کھیلے گئے انڈر-19 ورلڈ کپ 2024 میں مشیرخان نے شانداربلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔ مشیر خان ٹورنا منٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے کھلاڑی رہے تھے۔ انہوں نے 7 میچوں کی 7 اننگوں میں 60.00 کی اوسط سے 360 رن اسکورکئے تھے۔ اس دوران ان کے بلے سے 2 سنچری نکلی تھی۔ مشیرخان انڈر19 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سنچری لگانے والے بلے باز تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک نصف سنچری بھی لگائی تھی۔

سرفراز خان کے بعد بھائی مشیر خان کا جلوہ

قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں مشیر خان کے بھائی سرفراز خان نے ڈیبیو کیا تھا۔ سرفراز خان نے اپنے ڈیبیو ٹسٹ کی پہلی اننگ میں 66 گیندوں پر 62 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 9 چوکے اورایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد دوسری اننگ میں 72 گیندوں پر 68 رن بناکر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ بہرحال سرفراز خان نے اپنے ڈیبیو ٹسٹ کے بعد کافی سرخیاں بٹوری تھیں۔ وہیں، اب سرفراز خان کے بھائی مشیر خان فرسٹ کلاس میچوں میں پہلی سنچری کے بعد سوشل میڈیا پر مسلسل ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی فینس کا ماننا ہے کہ مشیر خان جلد ٹیم انڈیا میں انٹری کرسکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

16 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

45 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago