بھارت ایکسپریس۔
ہندوستانی گیند باز محمد سراج کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔
Mohammed Siraj Will Not Play ODI Series Against West Indies: ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج تین میچوں کی ونڈے سیریز کا پہلا مقابلہ کھیلا جائے گا۔ اس سیریز کے آغاز سے قبل ہندوستانی خیمے سے ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، محمد سراج کو ونڈے سیریز سے آرام دے دیا گیا ہے۔ وہ ٹسٹ ٹیم کے محمد شمی، روی چندرن اشون، کے ایس بھرت اور نودیپ سینی کے ساتھ وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، محمد سراج کو ورک لوڈ کی وجہ سے ونڈے سیریز میں آرام دے دیا گیا ہے۔ وہ واپس ہندوستان لوٹ آئے ہیں۔ ونڈے سیریز میں محمد سراج ہی ہندوستان کے اہم تیز گیند باز تھے، لیکن آئندہ ایشیا کپ اور 2023 ونڈے ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے انہیں آرام دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق، محمد سراج ٹسٹ ٹیم کے محمد شمی، روی چندرن اشون، کے ایس بھرت اور نودیپ سینی کے ساتھ واپس ہندوستان لوٹ آئے ہیں۔ واضح رہے کہ ونڈے سیریز کے بعد ہندوستان کو ویسٹ انڈیزمیں پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز بھی کھیلنی ہے، لیکن محمد سراج ٹی-20 ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے وہ واپس ہندوستان آگئے ہیں۔
ویسٹ انڈیزکے خلاف ونڈے سیریز کے لئے اب ٹیم انڈیا میں تیز گیند باز کے طور پر مکیش کمار، شاردل ٹھاکر، جے دیو انادکٹ اور عمران ملک ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اب ان چار میں سے تین تیزگیند بازوں کو پلیئنگ الیون میں جگہ ملنا طے ہے۔ محمد سراج کے واپس ہندوستان آنے سے مکیش کمار کے ڈیبیو کرنے کے امکان میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے نوجوان کرکٹر نے رقم کردی تاریخ، 146 سال کے ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نہیں کرسکا کوئی دوسرا بلے باز
محمد سراج کی واپسی کے بعد یہ ہے ہندوستانی ٹیم
روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ریتو راج گائیکواڑ، وراٹ کوہلی، سوریہ کماریادو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شاردل ٹھاکر، رویندرجڈیجہ، اکشرپٹیل، یجویندر چہل، کلدیپ یادو، جے دیواناد کٹ، عمران ملک اور مکیش کمار۔
بھارت ایکسپریس۔
یمن میں حوثی باغیوں کے بڑھتے حملوں سے پریشان سعودی عرب نے شام، ترکیہ اور…
نورا فتحی نے اپنے ابتدائی کیریئر کے دنوں کا دلچسپ راز کیا فاش، بتایا کہ…
بگ باس کے حالیہ ایپی سوڈ میں سلمان خان کو سینے کے قریب درد سے…
ایشین گیمز 2026 میں بھارت کا پہلا تمغہ سُچیکا تاریال نے یقینی بنایا۔ 36 سالہ…
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران…
بھارت اور اٹلی اپنے خصوصی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے دائرہ کار کو وسیع کر رہے ہیں۔…