اسپورٹس

Mohammed Siraj Success Story: آٹو چلا تے تھے والد، کبھی پنچر بنوانے کے لئے بھی لینا پڑتا تھا قرض، جانئے تیز گیند باز محمد سراج کے جدوجہد کی کہانی

Mohammed Siraj Success Story: ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں محمد سراج نے اپنی گیند بازی سے سبھی کا دل جیت لیا۔ سراج نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے خطابی مقابلے می 6 وکٹ حاصل کئے اورمیزبان ٹیم کے بلے بازوں کے پرخچے اڑادیئے۔ ان کی اسی کارکردگی کے سبب ہندوستانی ٹیم نے ایشیا کپ کا خطاب جیتا۔ محمد سراج آج بھلے ہی اسٹارہوں، لیکن ان کا بچپن کافی جدوجہد سے بھرپور رہا ہے۔

غریبی میں گزرا بچپن

محمد سراج آج بھلے ہی کروڑوں روپئے کی جائیداد کے مالک ہوں، لیکن بچپن سے ایسا نہیں تھا۔ محمد سراج کی پیدائش ایک غریب فیملی میں ہوئی تھی۔ ان کے والد آٹو رکشہ ڈرائیور تھے اور ماں گھر کا کام کرتی تھی۔ محمد سراج کو بچپن سے ہی کرکٹ کا شوق تھا اور وہ اپنے ماما کے ساتھ کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا کرتے تھے۔ ایک دن انہوں نے 9 وکٹ حاصل کئے تھے، جس کے بعد سبھی کو ان کا مستقبل اسی کھیل میں نظرآنے لگ گیا تھا۔

پنچر بنوانے کے لئے دوستوں سے لیتے تھے قرض

محمد سراج کے پاس بھلے ہی کم وسائل ہوں، لیکن وہ پھر بھی اپنے بیٹے کا خواب پور کرنے کی ہرممکن کوشش کرتے تھے۔ انہوں نے محمد سراج کو اچھی کرکٹ اکیڈمی میں داخل کرایا تھا، جوکہ ان کے گھر سے دورتھی۔ اس کے لئے محمد سراج بائیک سے جاتے تھے۔ اسٹارگیند بازنے ایک انٹرویومیں بتایا تھا کہ ان کے والد روز 70 روپئے دیتے تھے، جس میں سے 60 روپئے پٹرول میں چلے جاتے تھے اوربچے ہوئے 10 کا وہ کچھ کھالیتے تھے۔ ایسے میں جب کبھی ٹائرپنچرہوجاتا تھا توانہیں اپنے دوستوں سے بھی قرض لینا پڑتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  India vs Sri Lanka: میچ ہی نہیں محمد سراج نے دل بھی جیت لیا، پلیئر آف دی میچ کی رقم میدان کے ملازمین کو دیا

رنجی میں کیا پرفارم، آئی پی ایل نے بدلی قسمت

محمد سراج کو بھلے ہی لوگ آئی پی ایل میں ان کی کارکردگی سے پہچانتے ہیں، لیکن انہوں نے اس ٹورنا منٹ سے پہلے رنجی ٹرافی میں کمال کیا تھا۔ سال 2016 میں رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) کے لئے نیٹ بالر کی طرح کام کرنے والے محمد سراج کو پہلے سن رائزرس حیدرآباد اور پھر آرسی بی کے لئے کھیلنے کا موقع ملا۔ اسے محمد سراج نے دونوں ہاتھوں سے قبل کیا اور وکٹوں کی جھڑی لگاکر ٹیم انڈیا میں اپنی جگہ یقینی کرلی۔ آج وہ ونڈے رینکنگ میں ہندوستان کے ٹاپ گیند باز ہیں۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

1 hour ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

3 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

5 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

6 hours ago